عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست،پانچ رکنی بینچ تشکیل

adyayla

لاہور ہائیکورٹ: بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس پانچ سال نااہلی کا معاملہ ،

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی پانچ سال نااہلی اور الیکشن لڑنے کی اجازت کے لیے درخواست پر سماعت کے لیے 5 رکنی فل بنچ بنا دیا گیا ،چیف جسٹس امیر بھٹی نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا،فل بنچ کے سربراہ جسٹس شاہد بلال حسن ہوں گے ،
ممبران ججوں میں جسٹس شمس محمود مرزا ۔جسٹس شاہد کریم ۔جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد حسن شامل ہوں گے،
فل بنچ کل بانی چیئرمیں پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرے گا ،یہ فل بنچ جسٹس شجاعت علی خان کی سفارش کی روشنی میں بنایا گیا ہے، جسٹس شجاعت علی نے بانی چیئرمین کی درخواست پر سنگل بنچ کے طور پر سماعت کرتے ہوے فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی

عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوے جواب طلب کر رکھا ہے ، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر اور سمیر کھوسہ ایڈووکیٹس پیش ہوں گے،درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار سابق وزیراعظم اور ملک کی بڑی سیاسی جماعت کا بانی ہے،توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو نااہل قرار دیا، الیکشن کمیشن نے اختیار نہ ہونے کے باوجود غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر نااہل کیا، درخواست گزار کو اور میری سیاسی جماعت کو الیکشن سے باہر رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ جس کا کام صاف شفاف الیکشن کرانا ہے ،الیکشن کمیشن نے 8 اگست کو نااہلی کا نوٹیفکیشن خلاف آئین اور قانون جاری کیا ،عدالت الیکشن کمیشن کے جاری نااہلی کے نوٹیفکیشن کو غیر آئینی قرار دے ،عدالت کیس کے فیصلے تک نوٹیفکیشن معطل کرے،

Comments are closed.