مہنگائی جو عمران خان کی حکومت کا ردعمل ہے ہم نے بھگتا ہے،خواجہ سعد رفیق

0
32

لاہور: وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ہوا بازہ اور مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم پوچھتے ہیں اسے کب تک لاڈلا رکھا جائے گا الیکشن کمیشن کیوں نہیں فیصلہ سنا رہا فارن فنڈنگ کا؟-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ہوا بازی اور مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پی ڈی ایم اجلاس سے قبل ماڈل ٹاون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے سیلاب آنے کا کہا جا رہا ہے یہ پی ٹی آئی کی سیٹیں تھیں جن میں سے 5 ہم نے جتیں ہیں مسلم لیگ ن ووٹ بینک برقرار رہا ہے ووٹرز کو ٹھیک طرح جوڑ نہیں سکے-

وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی جو عمران خان کی حکومت کا ردعمل ہے ہم نے بھگتا ہے ہمارے کپڑے بھی اس وجہ سے میلے ہوئے ہیں سیاست دانوں کی کھال بہت موٹی ہوتی ہے عمران خان کے فتنے کو انجام تک پہنچائیں گے-

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پنجاب حکومت کے لیے فائٹ بیک کریں گے ہم پوچھتے ہیں اسے کب تک لاڈلا رکھا جائے گا الیکشن کمیشن کیوں نہیں فیصلہ سنا رہا فارن فنڈنگ کا؟ پارٹی سے کہوں گا کہ بولیں بات کریں ہمیں بھی اب بولنے دیں بات کرنے دیں ایسا نہیں ہو سکتا کہ وزارت کی وجہ سے ہم چپ بیٹھے رہیں-

انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہمیں کہا گیا کہ قیمتیں بڑھائیں, دوسری طرف الیکشن میں دھکیل دیا گیا میں نہیں سمجھتا کہ الیکشن میں انہیں کوئی مدد ملی ہو اس کا تو کوئی کاروبار نہیں اس کو کون پیسے دیتا ہے یہ انصاف کی کون سی قسم ہے, اداروں کو بھی فیصلہ کرنا ہوگا سیٹیں اس کی تھیں امیدواروں کا مسئلہ تھا-

Leave a reply