وزیراعظم کی جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے گفتگو،کیا بات ہوئی؟

0
56

وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سےٹیلی فون پر گفتگو کی ہے، وزیراعظم نے جرمن چانسلر کو بھارتی غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا

پاک فضائیہ تیار، دشمنوں پر نظر ہے، سربراہ پاک فضائیہ کا دبنگ اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکی متنازع حیثیت کو تبدیل کیا،بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اس کے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی ہے،بھارت کے اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں،بھارت مقبوضہ کشمیر کا جغرافیائی ڈھانچہ تبدیل کررہا ہے

عالمی برادری کو خبردار کرتا ہوں کہ بھارت جھوٹا آپریشن کر سکتاہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے جرمن چانسلرکو بتایاکہ مقبوضہ کمشنر میں مکمل لاک اور بلیک آوٹ ہے .مودی سرکارنے کشمیرمیں مواصلات کے تمام ذرائع بند کررکھے ہیں،مقبوضہ کشمیرمیں مکمل لاک ڈاؤن ہے ،بھارتی اقدام سے خطے کا امن متاثر ہورہا ہے ،کرفیوکےباعث خوراک اورادویات کی قلت پیداہوچکی ہے ،بھارتی اقدامات سے کشمیرمیں بڑے پیمانے پرجانی نقصان ہوسکتاہے،بھارت کوہرقیمت پرکشمیریوں کے قتل عام سےروکنا ہوگا

بھارت کشمیر میں نیا ناٹک رچانے والا ہے،دنیا نوٹس لے، شاہ محمود قریشی

کرشنا جنم دن کے موقع پر ہندو منائیں گے پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر

Leave a reply