عمران خان کی پیشی؛ آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس

عمران خان کی ممکنہ عدالت پیشی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں. اسلام آباد پولیس
ترجمان اسلام آباد پولیس کے عمران خان کی پیشی کے سلسلہ میں آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سینئیر افسران بشمول ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے زخمی ہونے کے باوجود شرکت کی اور سیکیورٹی انتظامات کی فیلڈ نگرانی ایس ایس پی یاسر آفریدی کریں گے علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے جانب سے رابطہ کاری عامر کیانی کے سپرد کی گئی ہے۔ جبکہ ملک جمیل ظفر پولیس اور پی ٹی آئی کے درمیان عامر کیانی کے توسط سے رابطہ کاری کے فرائض سر انجام دیں گے۔
ترجمان کے مطابق مرکزی کنٹرول روم سیف سٹی ہیڈ کوارٹر میں قائم کردیا گیا ہے ۔ اور عامر کیانی کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی جبکہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے ۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ عدالتی احکامات کی روشنی میں صرف متعلقہ افراد کو عدالتی احاطے میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
اس سے قبل ترجمان اسلام آباد کیپٹل پولیس کا کہنا ہے کہ کل عمران خان کی ممکنہ عدالت پیشی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ہے۔ جبکہ اسلام آباد پولیس عدالتی احکامات کی روشنی میں ہی سیکیورٹی انتظامات کر ے گی اور عدالتی احکامات کے مطابق عدالت کے احاطے میں صرف متعلقہ اشخاص کو داخلے کی اجازت دی جائے ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اگر ماضی کے طرز عمل کو اپنایا گیا تو اسلام آباد پولیس بلا تفریق تمام قانونی طریقے بروئے کار لائے گی۔ جبکہ قانون کی مکمل عملداری برابری کی سطح پر عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کیلئے کل (پیر کو) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے ۔
جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کرنےکیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے ۔ اور عمران خان کے ہمراہ دو سینئر وکلاء نعیم پنجوتھہ اورسلمان صفدر بھی ہوں گے ۔ یاد رہے چیئرمین تحریک انصاف پرتھانہ سی ٹی ڈی، گولڑہ اوررمنا میں مقدمات درج ہیں. عمران خان اپنی درخواستوں میں سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر ضمانتیں منظور کرنے کی استدعا کریں گے، درخواستوں میں کچہری اورجوڈیشل کمپلیکس میں سیکیورٹی خدشات کا حوالہ بھی دیا جائے گا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انتخابی تیاریاں،پی ٹی آئی کا پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان
بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
40 نوری سال کے فاصلے پر15کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالا نیا سیارہ دریافت
کوئٹہ کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کو پنجاب پولیس کےحوالےکردیا
بریانی اے ٹی ایم مشین، جہاں گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں
واضح رہے کہ 2 روزقبل لاہورہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد کے5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 27 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ ہم آپ کو پھروارننگ دے رہے ہیں کہ کوئی غلط بیانی ہوئی تو اس کے بہت سنجیدہ نتائج ہوں گے ،آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی شروع ہوسکتی ہے۔