عمران خان، اعظم خان کی آڈیو لیک ہونے سے قبل ہی پی ٹی آئی گھبرا گئی

0
23
ممنوعہ فنڈنگ،عمران خان کے گرد گھیرا تنگ،خط لکھ دیا گیا

عمران خان، اعظم خان کی آڈیو لیک ہونے سے قبل ہی پی ٹی آئی گھبرا گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سوشل میڈیا کے حوالہ سے آڈیو وائرل ہوئی ہے جس کے بعد سینئر صحافی انصار عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک اور آڈیو بھی سامنے آ رہی ہے،

انصار عباسی کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان اور اعظم خان کی ایک مبینہ آڈیو لیک هونے والی هے جس میں امریکی مراسلے کو سیاسی طور پر سازش کا بیانیہ بنا کر پیش کرنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں آڈیو فرانزک کے بعد یہ بہت بڑی خبر ہو گی

عمران خان کے خلاف جب عدم اعتماد جمع ہو چکی تھی اور انہیں تحریک انصاف کے ہی اراکین اسمبلی چھوڑ چکے تھے تو انہوں نے اپنی حکومت بچانے کے لئے آخری حربہ غیر ملکی سازش کا رچایا، تا ہم وہ بھی کامیاب نہ ہوا، عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور عمران خان سے وزیراعظم کی کرسی شہباز شریف نے چھین لی، عمران خان وزارت عظمیٰ کی کرسی ختم ہونے کے بعد مسلسل غیر ملکی سازش کا الزام لگا رہے ہیں تا ہم قومی سلامتی کمیٹی اس بات کو واضح کر چکی ہے کہ کوئی سازش نہیں ہوئی، جب عمران خان غیر ملکی سازش اور خط کا دعویٰ کر رہے تھے اسوقت بلاول زرداری نے یہ بھی کہا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے یہ خط لکھوایا اور اسکو پھر غیر ملکی سازش کہا گیا،

عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو سامنے آنے سے قبل ہی تحریک انصاف میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی ہے، شیریں مزاری کہتی ہیں کہ 1997 کی ججمنٹ ضرور پڑھیں، جب حکومت گرائی گئی، فون ٹیپنگ ہوئی، سپریم کورٹ فیصلے کے باوجود فون ٹیپنگ ہورہی ہے، 2015 میں دلچسپ بات ہے،حرکتیں ہورہی ہیں، عمران خان کے فونز کو ٹیپ کیوں کیا گیا، وہ بھی گھر کے، اگر عمران خان اور پرنسپل سیکریٹری کی فون کالز باہر آتی ہیں تو یہ ال لیگل ہے،عمران خان کے خلاف کرپشن پر کچھ نہیں مل رہا اب ان کی فیملیز کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے،عمران خان کے گھر فون کو ٹیپ کیا گیا، سپریم کورٹ اس پر نوٹس لے انصار عباسی کہتے ہیں ابھی مزید آڈیو آئیں گی یہ نہ سمجھیں ہم اس پر چپ رہیں گے یہ سب کچھ سازش چھپانے کے لئے کیا جارہا ہے یہ وہ لوگ کررہے ہیں جو حکومت کو لے کر آئے فرسٹ لیڈی کی فون ٹیپنگ کی فرانزک کے بعد پتا چلے گا کہ اصلی ہے یا نقلی ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فون ٹیپنگ غیر قانونی ہے اس ساری گفتگو کو کٹ پیسٹ کیا گیا اس میں کوئی سیاسی بات نہیں ماضی میں ایک حکومت بھی اسی وجہ سے ہٹی،پورے پاکستان میں جلسے ہوئےیہ اس سے یہ گھبرا گئے ہیں، ہم لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور آئی ایم ایف میں پھنس گئے ہیں سیاسی بحران کیوں بڑھا رہے ہیں، الیکشن کی ڈیٹ دیں مریم نواز روزانہ مداخلت کی بات کرتی ہیں،

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرلتحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بنیادی مسئلہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہے، جب حکومت بنی شہباز شریف نے بیان دیا 20 پلانٹس بند ہیں،حماد اظہر نے مطالبہ کیا ان پلانٹس کا نام بتائیں، وہ لسٹ ابھی تک نہیں آئی حکومت نے کرپشن کے قوانین نہ بنانے کا عزم کیا ہوا ہے، 1100ارب روپے بچانے کے لیے حکومت نے خود کو این آر او ٹو لے لیا، پہلے کہا گیا سرے محل ہمارا نہیں، جب بیچ کر پیسے ملنے تھے زرداری نے کہا وہ ہمارا ہے، پاکستان میں ٹیلی فون کالز ٹیپ ہورہے ہیں، پھر انہیں ٹیمپر کیا جاتا ہے، لوگوں پر الزامات لگائے جارہے ہیں، کل بھی فرح پر الزامات لگائے گئے،دلچسپ بات یہ ہے کہ ن لیگ نے الزام لگائے ہیں، ملکی سالمیت کا سہارا پاکستان میں عمران خان ہے، خواجہ آصف نے کہا کہ ڈونلڈ لو کے ساتھ کوئی بات کر رہے ہیں،ہم چین ، امریکہ ، مغرب او رروس کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں ،لیڈر اس لیے منتخب کرتے ہیں کہ عزت میں اضافہ کریں، دیکھیں گے یہ لوگ کتنی دیر میں اپنے آزادنہ فیصلے لینے پر آمادہ ہوتے ہیں، عمران خان الیکشن کے حوالے سے مشاورت کریں گے،ابھی تک حمزہ شہباز کی قانونی پوزیشن بھی واضح نہیں،کس نے رابطہ کیا، کب کیا ہمیں بتا دیں ہمیں جواب ہی دے دیں کہ سائفر سے متعلق کمیشن کیوں نہیں بنا رہے،

Leave a reply