عمران خان کی تبدیلی اور اٹھارویں ترمیم . تحریر : اسد خان بلوچ

0
49

عمران خان نے جس تبدیلی کا خواب دیکھا تھا اس خواب کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اٹھارویں ترمیم کو سمجھا جاتا ہے کہ اگر اٹھارویں ترمیم نہ ہوتی تو پاکستان کی حالت بہتر ہوجاتی ۔
اٹھارویں ترمیم کو دیکھتے ہوئے تھوڑا سا تجزیہ کرتے ہیں کہ کیا واقعی پاکستاں کی ترقی میں اٹھارویں ترمیم
رکاوٹ ہے؟

اسلام آباد جو صرف 24 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے وہاں کوئی اٹھارویں ترمیم نہیں ہے وہاں وفاقی حکومت کا کنٹرول ہے اسلام آباد میں کونسی تبدیلی آئی ذرا دیکھئیے ۔
شفقت محمود وفاقی وزیر تعلیم ہے لیکن ہر صوبے کا علیحدہ وزیر تعلیم بھی ہے اس لیے شفقت محمود 24 کلومیٹر کا وزیر تعلیم ہےتو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا
شفقت محمود 24 کلومیٹر کے علاقے میں کیا تعلیمی تبدیلی لے کر آیا؟
کیا کبھی شفقت محمود نے اسلام آباد کے نامی گرامی سکول ٹیچرز کو بلایا کبھی ان سے پوچھا کہ حضور جو سہولتیں پرائیویٹ سکولز مالکان آپکو دیتے ہیں اس سے بڑھ ہم آپ کو سہولیات دیں گے لیکن جو رزلٹ جو محنت آپ پرائیویٹ سکول میں کرتے ہیں وہ یہاں کئیجیے جب پرائیویٹ سکول سے بچے سرکاری سکول میں آئیں گے تو حکومت کی طرف سے آپ کو اتنا بونس ملے گا تبدیلی ہمیشہ کچھ بڑا کرنے سے آتی ہے ۔

پولیس کو دیکھ لیں صوبوں کو چھوڑ دیں صرف اسلام آباد پولیس میں کیا تبدیلی آئی؟
اگر اسلام آباد پولیس چاہے تو اسلام آباد سے ایک سوئی باہر نہیں جا سکتی وہاں اسی اسلام آباد میں نائٹ کلبز چل رہے ہیں اور پولیس ہفتہ لیتی ہے اور خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے
عمران خان صاحب شہد کی دلدل سے نکلئیے اور روایتی طریقوں سے ہٹ کر کچھ کیجئے صوبوں میں اٹھارویں ترمیم آڑے آتی ہے لیکن اسلام آباد پولیس اور اسلام آباد میں تعلیمی نظام کو بدلئیے تاکہ لوگوں کو آپ پر بھروسہ ہو.

@khanasad253

Leave a reply