عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے،مریم نواز

0
28

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بہت گہرا اور ناقابلِ تلافی صدمہ پہنچا ہے بیچارے کو۔ جتنی محنت اس نے شہباز شریف پر جھوٹے کیسز بنا کر ان کو فاؤل پلے کے ذریعے میدان سے آوٹ کرنے پر کی تھی، اللّہ نے وہ چال اسی پر الٹ دی۔ اسی حسد اور صدمے میں اب اسکی باقی زندگی بھی گزرنے والی ہے انشاءاللّہ! عادت ڈال لو! مسلم لیگ ن کی ناب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اینے پیغام میں عمران خان پر شدید تنقید کی .

لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کرے گا، بڑبڑایا کرے گا کہ شہباز شریف نے سفیر کو کیک کھلایا، شہباز شریف نے شیروانی پہن لی، شہباز شریف وزیر اعظم بن گیا۔ خرم دستگیر نے یہ کہ دیا۔ امریکہ نے سازش کر دی۔ دھاندلی ہو گئی۔ قسم سے اسکی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے .کا شکر! امید اور دعا ہے کہ آپ بھی اچھے ہوں گے!

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں رجیم چینج سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: امریکہ چاہتا ہے کہ ہم بھارت کو مقامی تھانیدار کے طور پر قبول کریں۔

انہوں نے سیمنار سے خطاب میں سوال اٹھایا کہ: کیا ہمیں امریکہ کو اڈے دینے چاہئے؟ مزید کہا ریمنڈ ڈیوس نے دن دہاڑے پاکستانیوں کو قتل کیا اور وہ اسے نکال کر لے گئے۔

عمران خان کے مطابق: میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ شہباز شریف وزیراعظم بن جائے گا. کیونکہ یہ دونوں (شہباز شریف اور حمزہ شہباز) باپ بیٹے تو مجرم ہیں.

سابق وزیراعظم کا تقریب میں کہنا تھا کہ: ڈرون حملوں سے ہمارے پاکستانی باشندے مارے جا رہے تھے لیکن پھر بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو نہیں سراہا گیا۔

عمران خان نے دعوی کیا: ایبسولیٹلی ناٹ اپنے ملک کے مفاد میں کہا اور ہاں میں امریکا کا مخالف نہیں ہوں لیکن میں چاہتا ہوں کہ امریکا ہمیں ٹشوپیپر کی طرح استعمال نہ کرے۔

سابق وزیراعظم کہتے ہیں کہ: امریکا کا ایجنڈہ سیدھا، سادہ ہے اور وہ یہ ہم اسرائیل اور بھارت کو تسلیم کرلیں اور کشمیر کو بھول جائیں اسی لئے امریکا چاہتا ہے کہ بھارت کو سلام کرو۔

عمران نے یاد دلایا کہ: پچھلے تیس سالوں سے کشمیری قربانیاں دے رہے ہیں لیکن جب سابق وزیراعظم نواز شریف بھارت گیا تو بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے خوف سے حریت رہنماؤں سے ملاقات تک نہیں کی تھی۔

پھر کہا کہ: صحافی نجم سیٹھی اور سابق سفیر حسین حقانی جیسے لوگ چاہتے ہیں ہم امریکا کی غلامی کریں۔ کیا امریکا کی غلامی سے ملک ترقی کر جائے گا؟ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بیس ارب ڈالر امداد دی گئی اور پاکستان کو کو 150 ارب ڈالر کا نقصان ہوا لہذا پاکستان کو فائدہ پہنچانے کے بجائے نقصان ہوتا رہا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے الیکشن کمیشن پر الزام لگایا کہ: وزیر اعلی پنجانب حمزہ شہباز کو بٹھانے کے لیے الیکشن کمیشن انجینئرنگ کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کی کریڈبیلٹی ختم ہو چکی ہے۔ اور ہمیں پتا ہے کے الیکشن کمشنر شہزادہ، شہزادی کے سامنے جا کر بیٹھتے ہیں۔

مزید کہا: پاکستان کی جمہوریت کو اس سے نقصان ہو رہا ہے، الیکشن کمیشن بیس حلقے حمزہ شہباز کو جتوانے کی کوشش کر رہا ہے اور ایسا کرنا پاکستان کے جمہوری نظام اور عدالتی سسٹم کی تباہی ہوگی۔

Leave a reply