عمران خان اپنی تقریر کے ساتھ ساتھ اپنے کردار کو بھی اسلامی ٹچ دیں،حافظ سعد رضوی

0
69
وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد،حافظ سعد رضوی نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

عمران خان اپنی تقریر کے ساتھ ساتھ اپنے کردار کو بھی اسلامی ٹچ دیں،حافظ سعد رضوی

عمران خان کے مصنوعی ”اسلامک ٹچ” پر مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا ہے کہ قاسم سوری نے عمران خان کے کان میں اسلامک ٹچ والی سرگوشی کرکے عمران خان کوایکسپوز کردیا،

امیر ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی تقریر کے ساتھ ساتھ اپنے کردار کو بھی اسلامی ٹچ دیں، عوام کو دھوکا دینے کے لیے تقاریر کو اسلامی ٹچ دینا منافقت ہے، ریاست مدینہ میں بھائی چارہ تھا، برداشت تھی، اخوت تھی، آئندہ انتخابات میں عوام تحریک انصاف کو اس طرح مسترد کریں گے جس طرح نام نہاد آزادی مارچ کو مسترد کیا،عمران خان کے کاسمیٹک مذہبی اقدامات محض اسلامی ٹچ تھے،عمران خان کا اسلام پسندی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اسلام آباد پر قابض ہونا مقصد ہے، اللہ تعالی نے عمران خان کی نام نہاد مذہب پسندی، اسلامو فوبیا وغیرہ کی حقیقت بھی بے نقاب کردی،پاکستان میں یورپی طرز کا اسلام نہیں بلکہ اللہ اور اس کے رسولﷺ کا بتایا ہوا اسلام چلے گا،عمران خان کی باقی زندگی چار سالہ اقتدار کی یاد میں ماتم کرتے ہی گزرے گی، عمران خان بتائیں اقتدار کی خاطر ملک میں انارکی پھیلانا اور لوگوں کا استعمال کونسی ملک کی خدمت ہے،

حافظ سعد رضوی کا مزید کہنا تھا کہ قوم عمران خان کو سنجیدہ لینا چھوڑ چکی، اب یہ جتنا چاہے "اسلامی ٹچ” دے دیں، حقیقت آشکار ہوچکی،صاف نظر آرہا ہے کہ عمران خان کا اقتدارکا پجاری ہے اس کو مذہب سے کوئی دلچسپی نہیں،

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

ہرمظلوم کا ساتھ دیں گے، ہم ہر ظالم کا ہاتھ روکیں گے،حافظ سعد رضوی کا اعلان

قیادت نا اہلوں سے نکل کر ناقابل اعتبار لوگوں کے ہاتھ آ گئی،حافظ سعد رضوی

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد،حافظ سعد رضوی نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

سعد رضوی نے کہا ہے کہ چولستان پانی کی بوند بوند کو ترس گیا،

Leave a reply