fbpx

عمران خان کی نااہلی کی مہنگی قیمت عوام بھگت رہے ہیں،بلاول

عمران خان کی نااہلی کی مہنگی قیمت عوام بھگت رہے ہیں،بلاول

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے اکنامک سروے 2021 کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اکنامک سروے میں غربت اور بیروزگاری کا ذکر اس لئے نہیں کیا گیا کیوں کہ ان دونوں میں تاریخی اضافہ ہوا ہے،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں غربت میں تاریخی اضافہ ہوا جس کی وجہ سے اکنامک سروے سے غربت کا ذکر غائب ہے، ملکی تاریخ میں بیروزگاری کی شرح میں ہونے والا ریکارڈ اضافہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے،غربت اور بے روزگاری کے اعدادوشمار کو چھپانا اور مہنگائی کے لئے بہانہ بنانا مسئلے کا حل نہیں ہے، اگر اکنامک سروے تک میں عوامی مسائل کی درست نشان دہی نہیں ہوگی تو یہ مسئلے کیسے حل ہوں گے،عوام پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے بوجھ کو اٹھاتے ہوئے مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کی صورت میں عمران خان کی نااہلی کی مہنگی قیمت کو بھگت رہے ہیں،

قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی بلوچستان کے نومنتخب صدر میرچنگیزجمالی اور سبکدوش ہونے والے صدر علی مدد جتک کی ملاقات ہوئی ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی بلوچستان کے سبکدوش ہونے والے صدر علی مدد جتک کی خدمات کو سراہا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میرچنگیزجمالی کو ہدایت کی کہ بلوچستان میں بھٹو ازم کے فروغ میں تسلسل کو جاری رکھیں،

پنجاب کا بجٹ کیسے پاس ہو گا؟ گورنر پنجاب متحرک، اہم ٹاسک مل گیا

آئی ایم ایف بجٹ مسترد، فوج کی تنخواہوں میں 175 فیصد اضافہ کیا جائے، بلاول

بجٹ قریب آتے ہیں اتحادی جماعت کو بزدار نے کیا یقین دہانی کروا دی؟

بجٹ کے بعد کونسا وفاقی وزیر استعفیٰ دینے والا ہے؟ مبشر لقمان کا تہلکہ خیز انکشاف

کمپنی کو بجٹ کون دیتا ہے اصل مقصد کیا ہے؟ چیف جسٹس

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے کتنے نکات پر عمل کر لیا، حماد اظہر نے بجٹ تقریر میں بتا دیا

وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص

وفاقی بجٹ، اپوزیشن کیا پروگرام بنا رہی ہے؟ شہباز شریف سے کس نے امید لگا لی؟

تحریک انصاف حکومت کا تیسرا بجٹ آج ہو گا قومی اسمبلی میں پیش

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.