عمران خان کی حکومت آئینی طریقے سے ہٹائی گئی۔ عالمی ادارے کی رپورٹ
عالمی انسانی حقوق پر امریکی انتظامیہ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئینی طریقے سے ہٹائی گئی۔ جبکہ عالمی انسانی حقوق پر امریکی انتظامیہ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق آئینی طریقے سے پی ٹی آئی حکومت کو ہٹا کر شہباز شریف کی قیادت میں مخلوط حکومت بنائی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، آزادی اظہار و صحافت پر پابندیاں مودی حکومت میں جاری ہیں۔ تاہم امریکی انتظامیہ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد کارروائیاں گزشتہ سال بھی ہوتی رہیں، مودی حکومت میں پولیس تشدد اور ماورائے عدالت قتل ہوئے۔ علاوہ ازیں پاکستان کے حوالے سے امریکی انتظامیہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رہیں، انسانی حقوق کے نمائندے ادریس خٹک کو آرمی ایکٹ کے تحت سزا دی گئی اور سابق وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں نے ٹارچر کا دعویٰ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
یاد رہے کہ گزشتہ برس 10 اپریل کو قومی اسمبلی نے 174 ووٹوں سے عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کی تھی جس کے نتیجے میں عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہو گیا تھا۔ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو اکثریتی ووٹوں سے وزیراعظم منتخب کیا تھا تاہم عمران خان نے پہلے اپنی حکومت گرانے کا الزام امریکا پر عائد کیا اور پھر بعد ازاں کہا کہ ان کی حکومت گرانے میں جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے اہم کردار ادا کیا۔