انٹراپارٹی انتخابات؛ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو طلب کر لیا

0
71
Imran Khan

انٹراپارٹی انتخابات معاملہ پر الیکشن کمیشن نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو طلب کر لیا ہے جبکہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو الیکشن کمیشن نے 4 اگست کو اسلام آباد میں طلب کیا ہے، الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے طلبی کا نوٹس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لاہور میں رہائشگاہ زمان پارک پر وصول کروا دیا گیا ہے.

عمران خان کو بھیجے گئے نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات 13 جون 2021 کو کروائے جانے تھے جو نہیں کروائے گئے اور پی ٹی آئی قیادت کو انٹراپارٹی انتخابات کروانے کے حوالے سے یاددہانی کا نوٹس بھی بھیجا گیا تھا لیکن پارٹی ایک سال تک انتخابات کروانے میں ناکام رہی، لہذا انٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے کی صورت میں الیکشن کمیشن انتخابی نشان کے حصول میں ناکام قرار دینے کا اختیار رکھتا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
حکومت کی مدت کے آخری دن، قومی اسمبلی میں مزید قوانین منظور
اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ملتوی
میڈیا ملازمین کی کم سے کم تنخواہ حکومت کی مقررکردہ ہوگی،مریم اورنگزیب
عمر فاروق ظہور نامی شخص سے کبھی ملا اور نہ ہی فون پر بات کی،شہزاد اکبر
بحران زدہ نیجر سے لوگوں کو نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں. کربی
دہشتگردی کو واپس لانے والے قوم سے معافی مانگیں، اسحاق ڈار
بھارت کو کرکٹ کھیلنے پاکستان آنا چاہیے،وفاقی وزیر احسان مزاری

بھیجے گئے نوٹس کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ چئیرمین پی ٹی آئی 4 اگست 2023 کو صبح 10 بجے الیکشن کمیشن اسلام آباد کے دفتر حاضر ہوں، جبکہ غیر حاضری کی صورت میں آئندہ عام انتخابات میں انتخابی نشان کے حصول کے لئے پی ٹی آئی کو نااہل قرار دیا جا سکتا ہے علاوہ ازیں طبی کا نوٹس صائمہ طارق جنجوعہ ڈپٹی ڈائریکٹر لا کی جانب سے جاری کیا گیا ہے.

Leave a reply