اب یوٹرن قابل قبول نہیں،عمران خان کو حساب دینا ہوگا، شیری رحمان

0
25
عمران خان کو پارٹی سربراہی سے مستعفی ہو جانا چاہئے،شیری رحمان کا مشورہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے’

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یوٹرن خان نے اپنی دہری سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا یوٹرن لے لیا ہے اب کہتے ہیں سائفر کا معاملہ پیچھے رہ گیا ہے آئندہ الزام نہیں لگاؤں گا عمران خان کے جھوٹے بیانیے سے ملک کو جو سفارتی نقصان ہوا اس کا ذمہ دار کون ہے؟ آڈیو لیک میں صاف ظاہر ہوچکا ہے کہ عمران خان نے سائفر کے معاملے پر من گھڑت اور جھوٹا بیانیہ بنایا اوراس پر کھیلنے کی بھی منصوبہ بندی کی

پیپلز پارٹی کی رہنما، سینیٹر شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اب کہ رہے یہ ماضی کا معاملہ ہے جلسوں میں اسی بیانیہ پرانہوں نے ملکی اداروں کے خلاف الزام لگائےاورنفرت پھیلائی یہ بیانیے کی دوڑ میں ملک کے مفاد کو بھی پیچھے چھوڑ دیتے ہیں عمران خان اب سائفر کے معاملے سے دستبردار ہونے کی کوشش نہ کریں یہ 35 پنکچر کا معاملہ نہیں جو بعد میں کہیں سیاسی بیان تھا، یہ قومی سلامتی کا معاملہ تھا جس کا عمران خان کو حساب دینا ہوگا اس معاملے پر اب یوٹرن قابل قبول نہیں

علاوہ ازیں پنجاب میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ہم کوئی آپکے غلام ہیں کہنے والا اب انکل ٹام کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتا ہے۔نیازی کبھی عدلیہ۔کبھی اسٹیبلشمنٹ اور اب واشنگٹن کے پاؤں پڑ رھا ہے۔جس مارچ کی قیادت ڈبہ پیر کر رھا ہو اس کا اللہ نگہبان۔ خان صاحب روزانہ شام کو انجمن ستائش باہمی سے خطاب کرتے ہیں۔ بچہ جمہورا کسی بھی قیمت پر اقتدار میں آنا چاہتا ہے بنی گالا کے ٹھگ کی اصلیت عوام کے سامنے کھل چکی ہے۔ نومبر کا تیسرا ہفتہ گھڑی چور پر بھاری گزرے گا۔ واحد راستہ مذاکرات اور پارلیمنٹ میں واپسی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکی سازش کا بیانیہ ختم، اب امریکہ سے اچھے تعلقات زندگی کی آخری خواہش ھے۔عمران خان امریکی سازش کے بیانیے کو پیچھے چھوڑ کر امریکا کے ساتھ پھر سے اچھے تعلقات قائم کرنے پر تیار ہوگئے۔برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ امریکی سازش کا معاملہ ختم ہوچکا۔ پاکستان کو دنیا بھر خاص طور پر امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہییں۔پاکستان اور امریکا کے تعلقات غلام اور مالک کے رہے ہیں، لیکن اس میں بھی زیادہ قصور پاکستانی حکومتوں کا تھا۔

پی ٹی آئی کو خود کی شروع کی گئی بدتمیزی مہنگی پڑگئی؛ لندن میں ابسولوٹلی چور کے نعرے
امریکہ کو چین کے ساتھ تنازع میں نہیں گھسیٹا جائے گا. امریکن صدر جوبائیڈن
بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کیس؛ ایم کیو ایم کی فریق بننے کی درخواست مسترد

عمران خان امریکی سازش کا بیانیہ پسِ پشت ڈالنے سے بات ختم نہیں ہو گی. مریم اورنگزیب

Leave a reply