عمران خان کو کہتے ہیں اب اداروں پر تنقید کرنا چھوڑ دیں،وفاقی وزیر اطلاعات

0
24

عمران خان کو کہتے ہیں اب اداروں پر تنقید کرنا چھوڑ دیں،وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف آج قوم سے اہم خطاب کرینگے

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آج رات 8بجے قوم سے خطاب کرینگے، وزیراعظم ملک وقوم کو درپیش مسائل پراتحادی حکومت کے پالیسی فیصلوں کا اعلان کرینگے، عمران خان نے حیران کن اور تہلکہ خیز انکشافات کیے عمران خان نے کہا ہے کہ ہم تیاری کے ساتھ نہیں آئے تھے عمران خان کی تیاری صرف گولیاں اور بارود جمع کرنے میں تھی ان کے کارکنوں کے گھروں سے اسلحہ برآمد ہوا،ا ن کا مقصد خیبرپختونخوا اور وفاقی پولیس کو گتھم گتھا کرنا تھا چند لوگ جو گھروں سے نکلے ان کے پاس اسلحہ تھا،نوازشریف کے لانگ مارچ میں بڑی تعداد میں عوام گھروں سے نکلے،وہ کون سی رکاوٹ تھی جس نے آپ کو روکا جو پولیس اہلکار شہید ہوئے کم ازکم اس کے گھر تو آپ جاتے،آپ کی وجہ سے آج 5بجے یتیم ہوئے،سپریم کورٹ کے آرڈر آنے کے بعد رکاوٹیں ہٹا دی گئی تھیں،

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کبھی تیاری بہانہ اور کبھی 6 دن بعد واپس آنے کا الٹی میٹم دیتے ہو، عوام نے سازش اور تخریب کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے عوام کو وہ سیاست تسلیم کرتی ہے جو ان کے مستقبل کو محفوظ کرے،4 سال آپ نے اقتدار میں رہ کر عوام کا معاشی قتل کیا ہے،آئی ایم ایف کے معاہدے پر دستخط عمران خان نے کیے ہیں اگر پیٹرول کی قیمت آج بڑھی ہے تو اس کا فیصلہ آپ کر کے گئے تھے ابھی بھی 18 رینجرز اور پولیس اہلکار شدید زخمی ہیں آپ نے پولیس پر تشدد کرائے اور میٹرو اسٹیشن جلا دیئے آپ کی کال پر لوگ نکلے اور بلیو ایریا میں درختوں کو آگ لگا دی،عمران خان اب اپنی ناکامیوں کا بوجھ اٹھانا شروع کریں، عمران خان کا سیاسی بیانیہ دفن ہو چکا ہے،عمران خان کو کہتے ہیں اب اداروں پر تنقید کرنا چھوڑ دیں،حکومت اپنی مدت پوری کرےگی بعد میں انتخابات کا اعلان ہوگا، عمران خان اب عدالتوں کو دھمکیاں دینا بند کردیں،

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

Leave a reply