عمران خان کو سب سہولیات فراہم کر دی ہیں، جیل حکام
اسلام آباد ہائی کورٹ: بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی نورین نیازی کی درخواست پر سماعت ہوئی
ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے،ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے تحت تمام سہولیات فراہم کردی گئی ہیں ، جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ جیل خانہ جات سے کون آیا ہے ، ڈی آئی جی جیل خانہ جات عبد الروف نے کہا کہ میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات ہوں ،بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں بھی شروع ہو گئی ہیں ، گزشتہ روز وکلاء اور فیملی ملاقات کرکے آئی ہے ، تمام سہولیات فراہم کردی ہیں ، جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ وکیل شعیب شاہین صاحب کہاں ہیں وہ بتائیں گے کہ سہولیات ملی ہیں یا نہیں ،شعیب شاہین کے عدالت آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا گیا،
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ: اڈیالہ جیل حکام نے علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی حامی بھر لی ،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق ڈپٹی سپریڈنٹ جیل نے عدالت کو آگاہ کر دیا ،علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے،اور کہا کہ علی امین گنڈا پور کی ملاقات پر کوئی پابندی نہیں ،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ آپ اسکو دیکھ لیں آئیندہ کوئی درخواست ایسے یہاں نہ آئے ، جیل حکام نے کہا کہ انھوں نے کوآرڈینیٹر مقرر کیے ہیں ،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ وہ کوآرڈینیٹر انتظار حسین پنجوتھہ تو اغوا ہو چکے ہیں ،جیل حکام نے کہا کہ نہیں انکے علاؤہ بھی ہیں بیرسٹر گوہر ، سلمان اکرم راجہ بھی ہیں ، کوآرڈینیٹر پہلے طے کر لیتے فہرست آجاتی ہے اور ہم ملاقات کروا دیتے ہیں ، جیل ملاقات بھی اب ہو رہی ہے ، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ ملاقات پر پابندی کیوں لگاتے ہیں ، ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ہوم ڈیپارٹمنٹ پابندی عائد کرتا ہے ،عدالت نے علی امین گنڈا پور کی ملاقات پر پابندی نہ ہونے پر درخواست نمٹا دی
مؤکلوں کا رخ زمان پارک کی طرف،بشریٰ بی بی بھی پہنچ گئیں
وکیلوں پر کبھی اعتبار نہیں کرنا چاہیے،عمران خان پھٹ پڑے
شیر افضل مروت نے علی امین گنڈاپور کی سب”چالیں”عمران خان کو بتا دیں
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف شیر افضل مروت عمران خان کے سامنے بول پڑے
عمران خان نے کہا کہ وہ ہر گز ڈیل نہیں کرینگے،علیمہ خان
عمران خان کی رہائی تک پرامن احتجاج جاری رکھیں گے،علیمہ خان
اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک
عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا
عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں
امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی
آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا