عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمی درج کیا جائے،عائشہ گلالئی تھانہ پہنچ گئی

سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف (گلالئئ) کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان خلاف ریاست کے خلاف تقاریر/بیانات پر غداری کا مقدمہ درج کروانے تھانہ سیکرٹیریٹ اسلام آباد میں درخواست دے دی۔

باغی ٹی وی کے مطابق عائشہ گلالئی نے درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ تھانہ سیکرٹیریٹ اسلام آباد میں آپ کی توجہ نہایے سنگین مسلہ کی طرف مبزول کرانا چاہےی ہوں اور وہ یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نیاری بیرونی فنڈنگ اور بیرونی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ پاک فوج پر گھٹیا اور بیہودہ الزامات لگا کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کر رہا ہے.

عائشہ گلالئی کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج روزانہ اپنی جانوں کی قربانیاں دیکر اس ملک کی اندرونی اور بیرونی سازشوں سے حفاظت کر رہی ہے اور دہشت گردی کے خلاف لڑ رہی ہے،اس ملک اور قوم پر پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کے جو احسانات ہیں ،وہ بطور قوم ہم فراموش نہیں کر سکتے.ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں.

عائشہ گلالئی نے کہا کہ نہ صرف یہ بلکہ قدرتی آفات ،زلزلہ،سیلاب میں بھی پاک فوج کے جوان ریسکیو آپریشن کیلئے پہلے پہنچ جاتے ہیں اور قوم کو سیاسی جماعتوں کے نمائیندے اور زمی داران نظر نہیں آتے.انہوں نے درخواست میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران نیازی عوام میں پاک گوج کا امیج خراب کرنے اورعوام کو پاک فوج کو لڑانے کیلئے سازش کر رہا ہے اور منظم تحریک چلا رہا ہے.عمران خان ملک کے تین ٹکرے کرنے کی بات بھی کر چکا ہے.بلکی سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف بیانات دے رہا ہے.

عائشہ گلالئی نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران نیازی فوج کو غیر جانبدار رہنے پر ٹارگٹ کر رہا ہے اور فوج کو زبردستی سیاست میں گھسیٹ رپا ہے،انہوں نے کہا خدانخواستہ اگر فوج کمزور ہوئی تو پاکستان کو ٹوٹنے سے کوئی نہیں بچا سکے گا.اور پاکستان کے عوام بھی افغانستان اور شام کی طرح مہاجرین بن جائیں گے.عائشہ گلالائی نے کہا کہ قانون چھوٹے اور بڑے سب کیلئے برابر ہونا چاہیئے.جو قانون علی وزیر کیلئے ہے جو کھبی بھی اس حد تک نہیں گیا کو جیل ڈال سکتا ہے،جو الطاف حسین پر پانبدی اور سزا دے سکتا ہے وہ قانون طاقت ور کیلئے کیوں نہیں ہے ؟.

درخواست میں کہا گیا کہ مندرجہ بالا حقائق یعنی پاک فوج کو کمزور کرنے کی سازش کرنا،ریاست مخالف بیانات،اور فوج کو سیاست میں گھسیٹںآ آئین پاکستان کی کھلی خلاف ورزی اور غداری کے زمرے میں آتا ہے.لہزا پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران نیازی پر غداری متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا جائے اور اسے گرفتار کیا جائے.

Comments are closed.