عمران خان لاہور نہ آئے، پرویز الہیٰ سے ویڈیو لنک پر گپ شپ

0
20

عمران خان لاہور نہ آئے، پرویز الہیٰ سے ویڈیو لنک پر گپ شپ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے آج ویڈیو لنک ملاقات کی۔ ڈاکٹر شہباز گل اور پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ویڈیولنک ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی و انتظامی امور اور عوام کے فلاح وبہبود کے پروگرامز پر تبادلہ خیال کیاگیاجبکہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور عوام کے مسائل کے فوری حل کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔عمران خان نے پنجاب میں احساس پروگرام، صحت انصاف کارڈ اور دیگر فلاحی پروگرام فی الفور شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نے ہمارے فلاحی پروگراموں کو نظر انداز کیا۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بلاتاخیرفلاح عامہ کے پروگراموں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے

۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب میں احساس پروگرام،صحت انصاف کارڈاوردیگر فلاح عامہ کے پروگراموں کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے اورعوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ایف بی آر نوٹس کی مہلت ختم،عمران ریاض خان پیش نہ ہوئے

آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

قبل ازیں تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے ہمارے دور کے جتنے بھی عوامی فلاح کے منصوبے ختم کئے تھے انہیں دوبارہ شروع کیا جارہا ہے ،جعلی حکومت نے عمران خان کے بغض میں پنجاب میں جاری عوامی فلا ح و بہبود کے درجنوں منصوبے روک دئیے تھے لیکن ان شا اللہ اتحادی حکومت ان تمام منصوبوں کو دوبارہ شروع کرنے جارہی ہے جس کے لئے پالیسی مرتب کر لی گئی ہے۔ اب عمران خان کی قیادت میں ملک کے طول و عرض میں عوام کے راج کا دور دورہ ہوگا اتحادی ابھی تک صدمے سے باہر نہیں نکل سکے اور دھمکیاں دے رہے ہیں

Leave a reply