عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

0
74

عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ، مولانا فضل الرحمان پہلی مرتبہ بے روز گار ہوئے ہیں

اسلام آباد۔ 12اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان الیکشن جیتنے کی نہیں بلکہ نئی نسل کے مستقبل کو روشن بنانے کی بات کرتے ہیں،عوام شاپنگ بیگز کے استعمال کو ترک کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں،مولانا فضل الرحمان کو اسلام سے زیادہ اسلام آباد کی فکر ہے، جس نے بھی ملکی دولت لوٹی ہے اسے حساب دینا پڑے گا۔

آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ زرتاج گل نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا تھا اور پاکستان میں یہ دن یوم سیاہ کے طورپر منایا جاتا ہے، مولانا فضل الرحمان بتائیں وہ اس دن اسلام آباد کیا کرنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے مولانا فضل الرحمان پہلی مرتبہ بے روز گار ہوئے ہیں اور انہیں اسلام سے زیادہ اسلام آباد کی فکر ہے، ہمیں ان کی تشویش سمجھ آرہی ہے وہ پہلی مرتبہ حکومت سے باہر ہوئے ہیں۔

حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

وزیر مملکت نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے اب فیصلہ کرنا ہے کہ انکا لیڈر مولانا ہے یا وہ مولانا کو استعمال کررہے ہیں،دونوں جماعتوں کے بڑے جیلوں میں ہیں اس لیے ان کی تشویش قابل فہم ہے مگر مولانا فضل الرحمان کس چیز پر سیاست کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسلام اور امت مسلمہ کا مقدمہ وزیر اعظم عمران خان بہترین انداز سے لڑ رہے ہیں اور انہوں نے اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران امت مسلمہ کا بیانیہ شاندار طریقے سے پیش کیا جس کو مہاتیر محمد اور طیب اردگان نے بھی سراہا اور وزیر اعظم کا ماتھا چوما۔ان کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کو مارچ میں مدرسے کے بچوں کو شامل کر کے مولانا خطرناک کھیل کھیلنے جارہے ہیں، حکومت ان کے مارچ میں رکاوٹ پیدا نہیں کر ے گی، ملک کے عوام باشعور ہیں اور وہ ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔

عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

انہوں نے کہا کہ جس نے بھی ملک کی دولت لوٹی ہے اسے حساب دینا پڑے گا اور لوٹی ہوئی دولت واپس کرنی پڑے گی۔ زرتاج گل نے کہا کہ عوام شاپنگ بیگز کے استعمال کو ترک کرنے میں ہمارا بھر پور ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو سرحدوں سے زیادہ خطرہ موسمیاتی تبدیلی سے ہے کیونکہ اس دور میں موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے، شدید بارش،سیلاب، خشک سالی اور دیگر آفات سے زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان دور اندیش رہنماء ہیں جو الیکشن جیتنے کی بجائے نئی نسلوں کا مستقبل روشن کرنے کی بات کرتے ہیں اور وہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری وزارت نے تھوڑے وقت میں اہم اہداف حاصل کیے ہیں اور ہم وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ،پینے کے صاف پانی اور دیگر منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کے استعمال کے خاتمے کے لیے عوام میں آگاہی مہم کامیابی سے جاری ہے تاکہ وہ اس کا استعمال ترک کر کے کپڑے کے بیگ استعمال کریں۔

Leave a reply