عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چوھدری کی عدالت پہنچ گئے

0
173

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

عمران خان آج مقامی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی، عدالت پیشی کے بعد عمران خان جج زیباچوہدری کی عدالت میں پہنچ گئے ،ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھیں جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری کی عدالت کا کمرہ پولیس نے بند کردیا ، بعد ازاں کمرہ کھولا گیا تو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سٹینو اور ریڈر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جج زیبا چودھری کو بتانا ہے کہ عمران خان آئے تھے،آپ نے جج صاحبہ کو بتانا ہے کہ عمران خان معافی مانگنے آئے تھے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالتی عملے سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ گواہ رہنا کہ میں جج زیبا چودھری سے معذرت کرنے آیا تھا،جج زیبا چودھری کو بتانا اگرکوئیدل آزاری ہوئی تومعذرت کرتا ہوں،

ویڈیو:میڈم زیبا کو بتانا کہ عمران خان آیا تھا معذرت کرنے،عمران خان کی عدالتی عملے سے گفتگو

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، گزشتہ سماعت پر عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے، ان پر فرد جرم عائد ہونا تھی تا ہم عمران خان نے کہا تھا کہ وہ جج کے پاس جا کر معافی مانگنے کو تیار ہیں، جس پر عدالت نے فرد جرم کی کاروائی روک دی اور عمران خان کو حلف نامہ جمع کروانے کا حکم دیا تھا، عمران خان آج جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچے تا ہم وہ موجود نہیں تھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہونیوالی سماعت میں عمران خان نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ 26 سال کی کوشش رول آف لاء کی ہے ،میرے علاوہ جلسوں میں رول آف لاء کی کوئی بات نہیں کرتا ، جو میں نے کہا جان بوجھ کر نہیں کہا ،میرا مقصد خاتون جج کو حراساں کرنا نہیں تھا، خاتون جج کے پاس جاکر وضاحت دینے کو تیار ہوں، ہمیشہ قانون کی پاسداری کی بات کی،میں معافی چاہتا ہوں، میں خاتون جج کے پاس جا کر معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں مستقبل میں بھی ایسا نہیں کرونگا۔جیسے جیسے مقدمہ آگے چلا مجھے سنجیدگی کا احساس ہوا

عدالت نے توہین عدالت کیس کی سماعت تین اکتوبر تک ملتوی کر رکھی ہے، اب تین اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوبارہ کیس کی سماعت ہو گی

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

Leave a reply