نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، نیب ٹیم نے گھڑی کے حوالہ سے بیانات ریکارڈ کر لئے، آنیوالے دنوں میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لئے مزید مشکلات کھڑی ہو سکتی ہے
باخبر ذرائع کے مطابق نیب کی چار رکنی ٹیم یو اے ای گئی، رضوان خان نے نیب ٹیم کی سربراہی کی، نیب ٹیم نے یو اے ای میں عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ سے لی جانے والی گھڑی فروخت کرنے کے حوالہ سے تحقیقات کی گئیں، نیب ٹیم نے یو اے ای میں گھڑی سے متعلقہ افراد کے بیانات ریکارڈ کئے اور معلومات لیں، باخبر ذرائع کے مطابق نیب نے توشہ خانہ کی قیمتی گھڑی جو سابق وزیراعظم عمران خان نے فروخت کی تھی، کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں اور عمران خان کو طلب بھی کر رکھا ہے، نیب کی ٹیم یو اے ای گئی اور تحقیقات کیں، نیب ٹیم نے توشہ خانہ کی وہ گھڑی جس کو عمران خان نے فروخت کیا اس کی یو اے ای میں ویری فکیشن کی، نیب ٹیم نے گھڑی سے متعلقہ ڈاکومنسٹس کو سیز کیا، نیب ٹیم نے یو اے ای میں گھڑی کی ویلیو ایشن کے حوالہ سے بھی تحقیقات کیں، باخبر ذرائع کے مطابق نیب ٹیم دکاندار سے بھی ملی جس نے نیب ٹیم کو یہ بتایا کہ یہ گھڑی دنیا میں ایک ہی ہے، اس جیسا کوئی دوسرا پیس کمپنی نے نہیں بنایا، یہ ایک ہی گھڑی تھی جو عمران خان کو تحفہ میں ملی اور انہوں نے آگے فروخت کری، نیب تحقیقاتی ٹیم کو کہا گیا کہ گھڑی کی ویلیوایشن کے لئے گراف کے آفس لندن رابطہ کریں، نیب ٹیم نے شفیق سے بھی تحقیقات کیں جس کی جعلی رسیدیں دکھائی گئی تھیں، آرٹ آف ٹائم والوں نے نیب ٹیم کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ یہ رسیدیں ہماری نہیں تھیں، جعلی لگائی گئی ہیں
تحریک انصاف کی جانب سے جس دکاندار کی رسیدیں دکھائی گئی تھیں ، شفیق نامی دکاندار میڈیا پر پہلے بھی بیان دے چکے ہیں میں نے کوئی گھڑی نہیں خریدی اور نہ مجھے اس کا علم ہے میرے خلاف پرو پیگنڈا چل رہا ہے کہ میں نےعمران خان کی گھڑی خریدی لیکن میں نے کوئی گھڑی خریدی ، نہ مجھے اسکا کوئی علم ہے نہ وہ میرا بل ہے، نہ دستخط اور نہ ہینڈ رائٹنگ ہے
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی نے گھڑی دبئی میں معروف کاروباری شخصیت عمر فاروق کو فروخت کی تھی، فرح گوگی خود دبئی گئی تھی اور گھڑی بیچی تھی، مذکورہ گھڑی کا سیٹ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عمران خان کو تحفہ دیا تھا جو عمران خان نے توشہ خانہ سے خرید لیا، عمران خان نے جو گھڑی بیچی اس گھڑی کا سیٹ گراف نے تیار کیا یہ کمپنی گھڑیوں میں ہیرے جواہرات جڑنے کے لیے بھی مشہور ہے، عمران خان کی جانب سے فروخت کی جانے والی گھڑی ایک سپیشل ایڈیشن ہے جس کے ڈائل پر خانہ کعبہ کا ماڈل بھی بنا ہوا ہے اور اس میں ہیرے بھی جڑے ہوئے ہیں اس سیٹ پر بہت باریک بینی اور مہارت کے ساتھ 16 قیراط کے 266 ہیروں کی کندہ کاری کی گئی جبکہ گھڑی میں 18 قیراط سونا استعمال کیا گیا ہے
نیب نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو 9 مارچ کو طلب کررکھا ہے، عمران خان کو نیب راولپنڈی کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے اور انہیں ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں ملنے والے تحائف کو خلاف قانون فروخت کیا نیب نے 8 نومبر 2022 کو عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں تحقیقات شروع کی تھیں
GRAFF Certificate Cufflinks Certificate_Fountain Pen Set Certificate_GR46899_Diamond GIA diamond grading report_2194668569 GIA dimond grading report_2185824138 GIA dimond grading report_2197581954 KSA Spec.edition collection Set 2