عمران خان ہر کھیل میں ناکام، ان کی کوئی ضد پوری نہیں ہوسکتی،وزیر خارجہ

0
42

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پاکستان کا موقف دنیا بھرمیں پیش کیا،سیلاب سے پاکستان کا آدھا حصہ پانی میں ڈوب گیا تھا،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے 2010 کا سیلاب دیکھا مگر 2022 کےسیلاب نے سب کچھ متاثرکیا،نیویارک ،شرم الشیخ سمیت دنیا کے ہر فارم پر پاکستان کےساتھ ہونے والی ناانصافی کا معاملہ اٹھایا، سیلاب کی وجہ سے لوگ آج بھی مشکل میں ہیں ،سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کررہے ہیں،سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہمیں کچھ وقت ضروردرکار ہوگا مگر عزم ہمارا پختہ ہے ،بلوچستان اور سندھ میں آج بھی مختلف علاقوں میں سیلابی پانی موجود ہے،سیلاب متاثرین کی بحالی کے بعد انہیں گھربنا کربھی دیئے جائیں گے سیلاب متاثرین کی بحالی، گھروں کی تعمیر اورنقصانات کےازالے کےلیے ورلڈ بینک سے رقم منظو ر کروائی ،لوگوں کو مشکلات سے نکالنے کے لیے ہم نےمسلسل کوشش کرنی ہے، وسائل جمع کریں تاکہ ہم لوگوں کو مشکل سے نکال سکیں، جو کام ہم نے کرنا ہے ایک دم سے نہیں ہوگا، ہم متاثرین کوپیروں پر کھڑا کرناچاہتے ہیں،ہمیں وقت درکار ہے،

وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے انتظار نہیں کیا، مون سون کا سلسلہ چل رہا تھا، ورلڈ بینک کے ترجمان سے ملوایا، وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنی ٹیم سے کہا کہ تمام بحالی کے پروگرامز پر کام شروع کیا جائے، سیلاب کے بعد ہرادارہ معاشی بحران کا شکار ہے،چاہتے ہیں پھر سیلاب آنے پر ہم لوگ تیار ہوں اور ایسے منصوبے بنائے جائیں کہ انفراسٹرکچر محفوظ رہے، صحت کا بحران بن چکا ہے، ایک تو بیماریاں پھیل رہی ہیں، صحت کے نظام کو بھی نقصان پہنچا ہے، سندھ میں 50 فیصد تعلیمی ادارے متاثر یا تباہ ہوچکے ہیں اپوزیشن معاشی بحران کو سنجیدگی سے لیکر حکومت کا ساتھ دے ،ہم بھی اپوزیشن کا حصہ تھے ،حکومت کے خلاف تھے مگر کورونا میں ہم نےساتھ دیا،سیاسی مخالفین ہماری مدد نہیں کرتے تو عوام کی مدد نہیں کرتے اپوزیشن کی جی ٹی روڈ کی سیاست چلتی رہی، ملک کے اندر اور با ہر برا تاثر گیا جس اسکیل کا بحران ہے، ملکی سطح پر اتنی اہمیت نہیں دی جارہی ہے،مشن مشکل ضرور ہے، وقت لگے گا لیکن ہم لوگوں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے،دنیا سے جو بھی مدد اکٹھی کر سکتے ہیں کریں گے، ابھی سے یہ کام شروع ہوگا، وزیر اعظم اوریواین سیکریٹری جنرل 9جنوری کو کانفرنس رکھ رہے ہیں،ہم دنیا کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کریں گے، تب ہماری ابتدا ہوگی، مشکل وقت ہے ، ملکر مدد کریں گے تو آگے نکلیں گے سیلاب میں قیامت سے پہلے قیامت جیسی صورتحال تھی،دادو کے عوام کو ماضی میں بھی اکیلا نہیں چھوڑا اب بھی نہیں چھوڑیں گے، بیوروکریسی کا شاید تاثر ملک میں اچھا نہیں لیکن میں نے افسران کی ریلیف کی فراہمی میں محنت دیکھی لاڑکانہ میں کچرا اٹھانے کی سروس شروع کی، ویسٹ مینجمنٹ سروس کے ملازمین مدد میں لگے ہیں، یو این سیکریٹری جنرل کا شکر گزار ہوں کہ انہوں درخواست پر پاکستان کا دورہ کیا امریکا، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مدد کی ،قطر، یو اے ای کی ہر طرف سے ہمیں مدد ملی مسلسل کام کر کے ہم اپنی منزل پر پہنچیں گے ، لوگوں کی خوشحالی ترجیح ہے، ملک میں اس وقت وسائل کا فقدان ہے ،ایک طرف بجلی آتی نہیں دوسری طرف بل برداشت سے باہر ہے ،

وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے جب بھی لانگ مارچ کیا ناکام ہوئے،پی ٹی آئی والوں نے اسپیکر کے پاوں پکڑے ہوئے ہیں کہ ہمارے استعفے قبول نہ کریں ، وقت آتا ہے تو شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک غائب ہوجاتے ہیں پی ٹی آئی والے پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کریں اگر 6 ماہ عمران خان کی حکومت نہیں رہتی تو کیامسئلہ ہے ،عمران خان کا سیاسی مستقبل ملک کو نقصان دے رہا ہے،ایم کیو ایم سے معاہدہ ہے ،چاہتے ہیں اس کے مطابق چلیں ،عمران خان کہتے ہیں میرے لوگ اسمبلیوں سے استعفے دیں گے میں عمران خان سے کہوں گا پارلیمنٹ آئیں اور اپنا کردار ادا کریں ،پی ٹی آئی کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی اور مرکزی رہنما پرویز خٹک اسمبلی سے استعفی نہیں دینا چاہتے۔ عمران خان ہر کھیل میں ناکام ہوچکا ہے اب تو ان کی کوئی ضد پوری نہیں ہوسکتی۔اب انہیں ہر صورت قومی اسمبلی میں واپس آنا ہوگا۔عمران خان کی تو ابھی تک ضد پوری نہیں ہورہی اللہ کافیصلہ ہے کہ سیلاب آنے سے پہلے عمران خان کو نکالنا تھا،عمران خان کی ضد پر جلد الیکشن نہیں ہوسکتے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ملکر کام کرینگی تو سندھ کا بھلا ہوگا، ایم کیوایم اور دیگر تمام جماعتوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں، بلوچستان میں انگریز دور کا انفراسٹرکچر بھی پانی کی نذر ہوگیا،سوات میں پل 15فٹ اونچے بنائے گئے وہ بھی سیلاب میں بہہ گئے،نو ڈیرو میں ہمارے آبائی گھر 200سال مون سون برداشت کرتے رہے مگر اب گر گئے ،کینیڈا جیسے ملک میں بھی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے ،دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی ادارے سرگرم ہیں، پیپلزپارٹی ، سیکیورٹی فورسز اور عوام نے دہشت گردی کےخلاف قربانیاں دیں

بینظیر کا قتل پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش تھی،بلاول

بینظیر نے اپنی کتاب میں لکھا نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے،فرخ حبیب

بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

آصفہ زرداری کس صورت میں الیکشن لڑیں گی؟ بڑا اعلان ہو گئا

Leave a reply