عمران خان نے سپریم کورٹ میں عدالتی فیصلے پر اپیل دائر کر دی

0
21
نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

عمران خان نے سپریم کورٹ میں عدالتی فیصلے پر اپیل دائر کر دی
سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا معاملہ ،سپریم کورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کردی

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ 7 اپریل کے فیصلے پر نظرثانی کرے اورحکم کالعدم قرار دے، سات اپریل کے فیصلے میں کئی سقم ہیں جن پر نظر ثانی کی ضرورت ہے،سپریم کورٹ نے 7 اپریل کو عدم اعتماد کی تحریک پر9 اپریل کو ووٹنگ کرانےکا حکم دیا تھا اسمبلی کی کارروائی کے دوران ڈپٹی اسپیکر نے آئین کے آرٹیکل پانچ پر عمل درآمد کیا درخواست گزار حکومت کے سربراہ تھے ان کا ڈپٹی اسپیکر کے اقدامات کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا

دوسری جانب اسد قیصراور قاسم سوری نے رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی ،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے،نظر ثانی پر ختمی فیصلہ ہونے تک 7 اپریل کا فیصلہ معطل کیا جائے، اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا عدالت جائزہ نہیں لے سکتی سات اپریل کے فیصلے کے ذریعے اختیارارت کی تقسیم کے آئینی اصول سے انحراف کیا گیا،عدالتیں پارلیمانی کارروائی پر تجاوز نہیں کرسکتی ،ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ججز کی 2 اپریل کو میٹنگ اور اتوار کی سماعت منفرد ہے، اتوار کو عدالت لگانے کی کوئی ایمرجنسی نہیں تھی آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا ریفرنس بھی سپریم کورٹ کے پاس زیر التوا ہے،

 جیسے اقتدار جاتا نظر آگیا تو آج کوئی میر صادق کوئی میر جعفر بن گیا،

وڈیو ایکسپرٹ نے عمران نیازی کے جلسوں کی تصویروں میں تحریک انصاف کی رنگبازی پکڑ لی

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

Leave a reply