
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ،سینئیر ڈپٹی کنوینئیر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آج ہم یہاں موجود ہیں لوگوں کی ضرورت ہمیں یہاں لیے کر آئی ہے دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا، زرعی ملک میں یہ حالات ہیں، کوئی شخص اپنی فیملی کی تمام ضروریات زندگی پر اثر ہورہا ہے،
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 2018 میں تقریریں سنیں کہ تبدیلی آرہی ہے،کہاگیا 200 ارب ڈالر باہر سے لائیں گے،50 لاکھ گھر بنائیں گے، ایک کروڑ نوکریاں دیں گے، بڑے بڑے خواب دکھانے کی وجہ سے پی ٹی آئی کی حکومت کو مسلط کیا گیا، 2018میں عمران خان کی حکومت دھاندلی کی بدولت آئی،عمران خان نے اپنی ہر ایک بات پر یوٹرن لیا عمران خان کی نااہل حکومت کی وجہ سے ملک تباہی کی طرف گیا،عمران خان اور ان کی حکومت نے خارجہ پالیسی کابیڑا غرق کیا،کہتے تھے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، اگر ایسا ہوا خود کشی کر لوں گا،
مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ اتنی زیادتیاں ہوئی ہیں مگر ہم شکایت کرتے ہیں لوگوں کو بغاوت پر نہیں اکساتے، عمران خان کو کراچی سے 14 سیٹیں دی گئیں تھی گورنر شپ دی گئی تھی،عمران خان نے پیپلز پارٹی کی زیادتیوں کے خلاف کچھ نہیں کیا،اصل میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ایک سکے کے دو رُخ ہیں عمران خان وزیر اعظم بننے کی لالچ میں ملک کو انارکی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں،عمران خان فوج کو اپنی مدد کیلئے جانبدار کرنا چاہتے ہیں،اگر فوج عمران خان کی حمایت نہ کرے تو یہ اُسے میر جعفر اور جانور کہہ دیتے ہیں عمران خان کی نظر میں اُن کی ذات سے بڑھ کر کچھ ہے ہی نہیں،عمران خان پر جس جس نے احسان کیا اس نے ان کی بے توقیری کی،پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، ایسا نہیں چلے گا کہ جب تک جس لاڈلے کا دل چاہے گا وہ ملک سے کھیلے گا
مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ہر دو ہفتے بات عمران خان اپنی بات پر یو ٹرن لیتا تھا چار وزراء خزانہ تبدیل کر دئیے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا اس کی نا اہلی کی وجہ سے آج یہ باتیں ہو رہی ہیں کے یہ ملک بچے گا بھی یا نہیں ،اس کراچی شہر کے بھلے کیلئے ہم ایک پلیٹ فارم پر آئے ہیں کیوں کہ لوگوں کا نقصان ہورہا تھا، کیا عمران خان ملک کے وسیع تر مفاد میں بیٹھ کر مسائل حل نہیں کر سکتے؟ عمران خان کی آڈیوز سُن لیں تو معلوم ہو کہ ان کی نظر میں عورتوں کا کیا مقام ہے، کراچی وہ شہر ہے جو 75 سالوں سے اس ملک کو پال رہا ہے ۔عمران خان نے اپنی حکومت چلانے کے لۓ کراچی کو زرداری کے ہاتھ میں گروی رکھ دیا ۔
اگرکسی پرمقدمات ہیں توانہیں ایک دفعہ معاف کردیں،مصطفیٰ کمال
اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال
ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال
جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان