این ایف سی ایوارڈ کے حصے پر اسلام آباد میں بیٹھا کٹھ پتلی قابض ہے، بلاول بھٹو عمران خان پر برس پڑے

0
26

سکھر:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اپنی توپوں کا رخ وزیر اعظم عمران خان کی طرف رکھے ہوئے ہیں اور سندھ میں ہونے والی ہر کوتاہی کا ذمہ دار وزیر اعظم کو قرار دے رہے ہیں .سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے حصے پر اسلام آباد میں بیٹھا کٹھ پتلی قابض ہے

بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نالائقی کابوجھ ٹیکس اور منہگائی کی صورت میں نکل رہا ہے.بلاول نے مزید کہا کہ کسی اپوزیشن رکن نے این آر او کی بات نہیں کی نہ پیسے کی بات کی.

این آر او کے حوالے سے ایک بار پھر بلاول نے کہا کہ این آر او کی ضرورت خان کی ہے ،اپوزیشن کو کہتے ہیں کوئی راستہ نکالو پیسا دے کر باہر زندگی گزارو،ہم اصول پسند لوگ ہیں ،خان صاحب اپنے لیے پلی بارگین مانگتے ہیں

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سینٹ چیئر مین صادق سنجرانی ہماری حمایت سے چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے تھے حاصل بزنجو کی بطور چیئرمین سینیٹ نامزدگی کی توثیق کرتاہوں .صادق سنجرانی کو اخلاقی طور پر استعفا دینا چاہیے کیونکہ وہ ہمارا اعتماد کھوچکے ہیں

بلاول نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام دشمن بجٹ واپس لے کر عوام دوست بجٹ دیاجائے. پنجاب، خیبر پختونخوااور سندھ کو پیسے کم دیے جارہے ہیں ہر چیز پر ٹیکس لگ رہے ہیں منہگائی کاسونامی آگیا ہے، غریب پس رہے ہیںنالائق،دھاندلی زدہ، سلیکٹڈ،کٹھ پتلی حکومت کوعوام کاکوئی احساس نہیں،

Leave a reply