مزید دیکھیں

مقبول

جے یو آئی کراچی کا رہنما کی گرفتاری پر شدید احتجاج

جمعیت علمائے اسلام (ف)یوسی شاہ مرید گڈاپ کے امیر...

سابق کپتانوں کا کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اور...

سمی دین بلوچ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار،ایک ماہ کے لئے نظر بند

کراچی کی عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما...

ایران امریکہ تنازعہ، عمران خان او آئی سی اجلاس میں‌ شریک ہوں‌ گے یا نہیں؟ اہم اعلان کر دیا

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر ہم سعودی عرب کے شکر گزار ہیں۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان نے ملاقات کی اور انہیں‌ رواں‌ماہ سعودی عرب میں‌ ہونے والی او آئی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ گورنر تبوک نے انہیں‌ رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں ہم آپ کے منتظر ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر سعودی عرب کے مشکور ہیں. ان کا کہنا تھا کہ 31 مئی کو مکہ مکرمہ میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں شرکت کروں گا۔

یاد رہے کہ ایران امریکہ تنازعہ کے پیش نظر سعودی عرب کی طرف سے مکہ میں رواں‌ماہ کے اختتام پر او آئی سی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں حوثیوں کے سعودی شہریوں‌پر حملوں، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا.