عوام حکومت کی ایک سالہ کارکردگی سے مایوس, نصراللہ رندھاوا

0
30

اسلام آباد ( باغی نمائندہ ) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ حکو مت کی ایک سالہ کار کر دگی ناکامیوں سے عبارت ہے تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے ،نااہل حکمرانوں نے جو وعدے اور دعوے کیے وہ فریب ثابت ہو ئے ہیں ،عوام حکومت کی ایک سالہ کارکردگی سے سخت مایوس ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے دفتر جماعت اسلامی اسلام آباد میں عید ملن پارٹی سے خطاب کر تے ہو ئے کیا
نصراللہ رندھاوا نے کہاایک سال میں دس لاکھ لوگ بے روزگار ہوگئے ،ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر کہاں ہیں، ہزاروں گھروں کو مسمار کر دیا گیا ۔ تیل اور پٹرول کی قیمتیں دگنا ہوگئیں ۔ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کاغذ کا بے وقعت ٹکڑا بن گیا ۔ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کے دعویداروں نے معیشت کا پورا نظام آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ۔انھوں نے کہا گیس کی قیمت میں 90 فیصد اور دواﺅں کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ ہوا ۔ قوم چیخ رہی ہے اور حکمران کہتے ہیں کہ یہ سابقہ حکومتوں کی خرابیاں ہیں۔ موجودہ حکومت کے دور میں کرپشن ، بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہواہے ۔

Leave a reply