نیب نے عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف احتساب عدالت میں توشہ خانہ 2 نیب ریفرنس دائر کردیا
نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس آفیسر وقارالحسن نے احتساب عدالت میں دائر کیا ، نیب کی جانب سے دائر نیا توشہ خانہ ریفرنس 2 والیمز پر مشتمل ہے،نیب کی جانب سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 13 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا، عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی مجموعی طور پر 37 دن نیب کی تحویل میں رہے،تحقیقات کے دوران عمران خان، بشریٰ بی بی کو نیب کی جانب سے سوال نامہ بھی فراہم کیا گیا تھا، دونوں ملزمان نے سوال نامے کے جوابات نیب کو جمع کروا دیے تھے،تحقیقات مکمل ہونے پر گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا
عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف دائر توشہ خانہ ٹو ریفرنس دو والیم پر مشتمل ہے ،نیب کی جانب سے دائر توشہ خانہ ٹو ریفرنس کا رجسٹرار احتساب عدالت جائزہ لیں گے،اعتراضات دور کرنے کے بعد ریفرنس احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹیو جج کو بھجوایا جائے گا ،ایڈمنسٹریٹیو جج ریفرنس پر خود سماعت یا کسی دوسری احتساب عدالت کو منتقل کرنے کا فیصلہ کریں گے،ایڈمنسٹریٹیو جج احتساب عدالت ناصر جاوید رانا پہلے ہی بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پائونڈ ریفرنس پر سماعت کر رہے ہیں۔
توشہ خانہ نیا ریفرنس،عمران خان کے پرسنل سیکریٹری انعام اللّٰہ شاہ بھی گواہوں میں شامل
عمران خان کے خلاف نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گواہوں کی فہرست سامنے آ ئی ہے جس میں 22 گواہوں کے نام شامل ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق گواہان میں بنیامین سیکشن آفیسر توشہ خانہ کیبنٹ ڈویژن کا نام سرِ فہرست ہے ،پروٹوکول افسر وزیرِ اعظم ہاؤس طلعت محمود، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب قیصر محمود ،وزارت خارجہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد فہیم، سابق ملٹری سیکریٹری بریگیڈیئر محمد احمد ،سابق وزیرِ اعظم کے پرسنل سیکریٹری انعام اللّٰہ شاہ ،ڈائریکٹر نیب شفقت محمود اور کیس کے تفتیشی افسر محمد محسن ہارون بھی گواہوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ نیب ٹیم نے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالی تھی۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر نیا کیس دس قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے، نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق عمران خان پر ایک نہیں، سات گھڑیاں خلاف قانون لینے اور بیچنے کا الزام ہے، گراف واچ ، رولیکس گھڑیاں، ہیرے اور سونے کے سیٹ کیس کا حصہ ہیں، تحفے قانون کے مطابق اپنی ملکیت میں لئے بغیر ہی بیچے جاتے رہے۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کیلئے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے
جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر
نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان
9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری
9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد
عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان
اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا