عمران خان اوران کےزیادہ ترساتھی صرف کرپٹ ہی نہیں بلکہ بےحد مکاراورجھوٹے ہیں جواد احمد

0
39

گلوکار ،سیاستدان اور برابری پارٹی کے رہنما جواد احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان اوران کےزیادہ ترساتھی صرف کرپٹ ہی نہیں بلکہ بےحد مکاراورجھوٹے ہیں۔

باغی ٹی وی : حال ہی میں 2018 کے سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خریدوفروخت کی مبینہ ویڈیو منظرعام پرآئی ہے ویڈیو میں اراکین اسمبلی کو پیسے گنتے اور بیگ میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔2018کی اس وڈیو میں موجودہ وزیرقانون خیبرپختونخوا سلطان محمد خان بھی موجود ہیں

منظرعام پرآنے والی اس ویڈیو میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے محمد علی باچا رقم پی ٹی آئی ارکان کو دیتےنظرآرہے ہیں، ویڈیو میں سلطان محمد خان رقم وصول کرکے بیگ میں رکھ لیتے ہیں، پی ٹی آئی کے سردار ادریس بھی وڈیو میں موجود ہیں اور رقم وصول کرتےنظر آرہے ہیں۔

اس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمود خان سے استعفی لے لیا ہے استعفے میں انہوں ںے لکھا ہے کہ جوویڈیو منظرعام پرآئی ہے اس کے بعد میرافرض بنتاہے کہ مستعفی ہوجائوں۔ آپ کی ٹیم اوروزیراعظم عمران خان کے پیروکارکے طورپرکام کرنامیرے لیے باعث عزت رہا۔ میں غیرمشروط طوپرہرقسم کی انکوائری کے لیے خودکوپیش کرتاہوں,ان شاء اللہ میں اس معاملے میں سرخ رو رہوں گا اورانصاف ہوکررہے گا۔

جبکہ وزیراعظم عمران خان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسوں کے بدلے ووٹ دینے کی ویڈیو ظاہر کرتی ہے کہ ہمارے سیاستدان سینیٹ الیکشن میں کس شرمناک طریقے سے ووٹوں کی خرید و فروخت کرتے ہیں -یہ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ حکمران اشرافیہ نے کس طرح قوم کی اخلاقیات کو تباہ کر کے اسے قرضوں میں ڈبو دیا کرپشن اور منی لانڈرنگ حکمران اشرفیہ کا خاصہ ہے-


عمران خان کی اس ٹوئٹ پر جاری خبر کو شئیر کرتے ہوئے جواد احمد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سینٹ میں ہارس ٹریننگ پرعمران خان بڑےایمانداربن رہےہیں توجب جہانگیر ترین جہازبھربھرجنوبی پنجاب سےلوگ لاۓتھےجس کےنتیجےمیں عمران خان کی وزیراعظم بننےکی خواہش پوری ہوئی توکیاوہ لوگ مفت میں آۓتھے؟

گلوکار و سیاستدان نے لکھا کہ اصل بات یہ ہےکہ عمران خان اورانکےزیادہ ترساتھی صرف کرپٹ ہی نہیں بلکہ بےحدمکاراورجھوٹےہیں۔

واضح رہے کہ 2018 میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے ووٹ فروخت کرنے پر20ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالا تھا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سینیٹ انتخابات 2021اوپن بیلٹنگ سے کرانا چاہتے ہیں ۔حکومت اوپن بیلٹ کیلئے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس بھی دائر کر چکی ہے اور اوپن بیلٹنگ کے لئے ایک آرڈیننس بھی جاری کرچکے ہیں جو سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے مشروط ہے۔

جبکہ اپوزیشن جماعتیں جن میں پاکستان مسلم لیگ(ن)،پیپلزپارٹی اور جے یوآئی(ف) ہیں ، ان جماعتوں نے سپریم کورٹ میں اوپن بیلٹ صدارتی ریفرنس کیس میں جواب جمع کراتے ہوئے اوپن بیلٹ کی مخالفت کردی ہوئی ہے۔

وزیراعظم نےوزیر قانون خیبرپختونخوا سلطان محمود سےاستعفی لے لیا

Leave a reply