عمران خان پر مبینہ قاتلانہ حملے کے مقدمے میں اہم پیش رفت

0
34

عمران خان پر مبینہ قاتلانہ حملے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

پراسکیوشن نے مقدمے کی تفتیش میں معاونت کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی پراسکیوشن کی کمیٹی جے آئی ٹی اور تفتیشی افسر کو شواہد جمع کرنے کے حوالے سے معاونت کرے گی 3 رکنی کمیٹی انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں پیش ہو گی کمیٹی ملزمان کے ریمانڈ پر سرکار کے موقف کی تائید کرے گی کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل پنجاب اصغر علی کریں گے کمیٹی میں رانا سلطان اور زاہد سرفراز شامل ہیں

عمران خان سمیت تحریک انصاف کی قیادت کے توقعات کے برعکس مقدمہ درج کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے عمران خان کو دھمکی دی تھی کہ اگر عمران خان مرضی کا مقدمہ کروانا چاہتے ہیں تو وہ استعفیٰ دے دیں گے، رات گئے واقعہ کا مقدمہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد درج کیا گیا، آئی جی پنجاب نے مقدمہ درج ہونے کے بعد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے

پی ٹی آئی کے دروازے تمام جمہوریت پسند قوتوں کیلئے کھلے ہیں ،عمران خان
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ آج قوم بیدار اور سمجھ چکی ہے،ہمارا پرامن احتجاج اور مذاکرات صرف پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے ہیں، حقیقی آزادی ہمارا مقصد ہے ، قصد کے قریب ہوں تو کوئی خوف یا موت کا خطرہ جدوجہد روک نہیں سکتا، عمران خان نے ایف آئی آر کے معاملے پر وکلا کو عدالت سے رجوع کی ہدایت کی اور کہا کہ ایف آئی آر پر میرے وکیل میرا موقف پیش کریں گے ،میں نے ساری زندگی ملک کو خوشحال فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا،میری جدوجہد اس خواب کو قوم کیلئے حقیقت بنانے میں گزری ،پاکستان کے مستقبل کیلئے پی ٹی آئی کے دروازے تمام جمہوریت پسند قوتوں کیلئے کھلے ہیں ،جمہوریت پسند قوتیں آزادی، قانون کی بالادستی کیلئے ہمارا ساتھ دیں،

واضح رہے کہ عمران خان پر مبینہ حملے کا مقدمہ گزشتہ روز درج کیا گیا، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا، تھانہ وزیر آباد میں عمران خان پر مبینہ حملے کا مقدمہ سب انسپکٹر عامر شہزاد کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمے میں 302، 224، 440 سمیت دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں اور ایف آئی آر کا نمبر 691/22 درج ہے ایف آئی آر کے متن کے مطابق فائرنگ کنٹینرکے بائیں جانب سے کی گئی، نوید ولد بشیرکوفائرنگ کا ملزم نامزدکیا گیا ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دیگر قائدین کے ساتھ کنٹینرپراللہ والاچوک سے وزیرآباد آرہے تھے تقریباً شام 4 بجےکے قریب ملزم نوید نے کنٹینر کے بائیں جانب سے پستول سے فائرنگ کر دی فائرنگ سے جلوس میں شامل معظم گولی لگنے سے دم توڑگیا، کنٹینر پر سوار چیئرمن پی ٹی آئی عمران خان زخمی ہوئے ایف آئی آر میں محمد احمد چٹھہ، حمزہ الطاف سمیت 11 معلوم اور کچھ نامعلوم زخمیوں کا ذکر ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ جلوس میں شامل ایک کارکن حسن ابتسام نے فائرنگ کرنے والے کو پکڑنے کی کوشش کی اس کی وجہ سے فائرنگ کرنے والا مزید فائرنگ نہ کر سکا .چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بعد از طبی امداد لاہور روانہ ہو گئے

تحریک انصاف کا احتجاج، راستے بند، شہریوں کی زندگی اجیرن

ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

 عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

Leave a reply