fbpx

عمران خان ملک کے لیے سیکیورٹی رسک،پابندی لگانا پڑے گی،شرجیل میمن

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان سمجھتے ہیں عوام کو کچھ پتہ نہیں عمران خان خود کو ایماندار اور دوسرے کو برا سمجھتے ہیں،عمران خان بارہا غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں،عمران خان خون خرابہ کرناچاہتے ہیں ارشد شریف معاملے کو پی ٹی آئی نے کیش کروانے کی کوشش کی ،لندن میئر کے لیے انتخابی مہم عمران خان نے کی، ابھی بھی فارن فنڈنگ آرہی ہے، پھر بھی عمران خان ملک میں محفوظ ہیں،عمران خان نے ہر حد پارکر لی، اداروں اورالیکشن کمیشن کے خلاف باتیں کرتے ہیں عمران خان ملک کے لیے سیکیورٹی رسک بن گئے ہیں عمران خان چیف الیکشن کمشنر کی تعریفیں کرتے تھے ،آج وہ برے ہوگئے عمران خان پر پابندی لگانا پڑے گی،

ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

 صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کر دیا

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا ہے کہ خونی انقلاب کی بات کرنے والے عمران خان اب تیار رہیں،عمران خان اقتدار کیلئے کسی حد تک جانے کو تیار ہے،عمران نیازی ملک میں خون ریزی دیکھنا چاہتے ہیں،عمران خان اقتدار چھننے کا غصہ پاکستان کی عوام پر اتار رہا ہے،عمران خان کو بلا کر پوچھیں ملک میں خونریزی کا مطلب کیا ہے ان سے پوچھیں کہ انہوں نے ملک میں مارشل لا لگانے کا بیان کیوں دیا،عمران خان آج بھی چاہتا ہے کہ وہ پاکستان کا وزیر اعظم بن جائے،