شہباز گل کو ملنے عمران خان پمز پہنچ گئے۔ملاقات کی اجازت نہیں۔پولیس
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پمز اسپتال پہنچ گئے
عمران خان شہبازگل کی عیادت کریں گے وکلا کی ٹیم بھی عمران خان کے ہمراہ پمز اسپتال پہنچی ہے مراد سعید بھی ہمراہ ہین پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد بھی پمز پہنچی ہے تا ہم پولیس نے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شہباز شبیر کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ہسپتال میں سکیورٹی کا مناسب بندوبست کیا ہے۔ہسپتال میں اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔ملزم جسمانی ریمانڈ پر نہیں ہے اور ملزم سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔
عمران خان کے ہسپتال پہنچنے پر سیکورٹی سخت کی گئی ہے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ قیدیوں کی دو گاڑیاں بھی ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں
دوسری جانب عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ کل ہفتہ کو عمران خان کی قیادت میں شہباز گل کی رہائی کے لیے ریلی نکالی جائے گی جس میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت شریک ہو گی