
سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کا اپنے ولاگ میں کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ اور معروف قانون دان امان اللہ کنرانی نے حالیہ دنوں کوئٹہ میں قتل ہونے والے وکیل کا الزام عمران خان پر لگا دیا ہے اور ان کا ماننا ہے کہ یہ وکیل چونکہ عمران خان کا مخالف تھا اس لیئے انہیں قتل کردیا گیا ہے۔
سعودیہ کو ادائیگی ڈالر کے بجائے چینی یوون میں کی جائے پھر دیکھو کیسے ڈالر نیچے نہیں آتا جبکہ حکومت سبسڈی کے بجائے 3 مرلہ سے کم مکان والوں کی بجلی فری جبکہ 1 کنال سے زیادہ والوں کی دوبالا کردی جائے تو پھر کہا جاسکتا کہ یہ بجٹ بہتر ہے۔
Amazing suggestions by @MubasherLucman 👍 pic.twitter.com/FGRZL1wPRX— Malik Ramzan Isra (@MalikRamzanIsra) June 6, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے کیس میں پاکستان کی تاریخ میں ابھی تک صرف دو لوگ کنویکٹ ہوئے ہیں جس میں پہلا نام سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو جبکہ دوسرا نام مبشر لقمان کا ہے، اور یہ سیکشن ون او نائین ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ایک شخص نے کسی سے کسی کو قتل کروایا، لہذا کہنے والے پر 109 کی دفعہ لگے گی۔ جبکہ خیال رہے معروف صحافی مبشر لقمان کیخلاف 109 کے تحت جواد خواجہ نے ایک جھوٹا کیس کیا تھا جو کئی سال چلا لیکن اب اس کیس میں مبشر لقمان کچھ ماہ پہلے باعزت بری ہوئے ہیں کیونکہ یہ ایک بے بنیاد کیس تھا۔
عمران خان قاتل۔ ؟ مبشر لقمان کا مریم نواز کو پیغام
لندن کا موسم اور پاکستان کے سیاسی حالات۔
یہ لو حقیقت ۔! عوام دوست بجٹ ہو ہی نہیں سکتا۔@mubasherlucman
Click this to Watch complete program at YouTubehttps://t.co/y6w4LdB4Yl pic.twitter.com/005iuRmkGg— Team Khara Sach (@TeamKharaSach) June 6, 2023
مبشر لقمان نے اپنے اور ذوالفقار علی بھٹو کے کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جس طرح اس وکیل کے قتل کا الزام لگایا گیا وہ محض پریس کانفرنس یا دعوٰی کی حد تک تو ٹھیک ہے لیکن اس کو ثابت کرنا مشکل ہوگا اس لیئے یہ ہوائی باتیں ہیں لہذا مبشر لقمان نے مریم نواز شریف اور عطاء تارڑ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو اس قسم کی فالتو باتیں نہیں کرنی چاہئے اور لوگوں کو اشتعال دلانے سے گریز کرنا چاہئے۔
بجٹ کے حوالے سے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ حکومت بجٹ کو عوام دوست بجٹ قرار دے رہی لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے کیونکہ یہ عوام دوست بجٹ نہیں ہے جب حکومت کے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ سبسڈی دے سکے۔ ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کو کچھ فیصلے ایسے کرنے چاہئے جو یہ جمہوری حکومت نہیں کرسکتی کیونکہ اٹھارویں ترمیم کے تحت اختیار صوبوں کو دیا گیا جیسے وزارت تعلیم اور صحت وغیرہ لیکن پھر کیوں ایسا ہے کہ اس وقت بھی وفاقی وزرا کی تعداد تقریبا 90 سے اوپر ہے جن میں معاونین خصوصی بھی شامل ہیں اور پھر صوبوں اور وفاق میں ایک ہی چیز کیلئے الگ الگ وزارتیں ہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
مبشر لقمان کے مطابق جب تک غیر معروف فیصلے نہیں کیئے جائیں گے تب تک ممکن ہی نہیں ہے کوئی بہتری آسکے، اور پھر آئی ایم ایف جس قدر بجٹ سے پہلے شرائط لگا رہا ہے اس کا بوجھ پاکستان نہیں اٹھا سکتا اس لیئے اب پاکستان اپنا سارا وزن چین کی گود میں ڈال رہا ہے. علاوہ ازیں ڈالر کو قابو کرنے کے حوالے سے سینئر اینکر نے تجویز پیش کی کہ پاکستان تیل درآمدگی کرتا ہے اگر سعودیہ کے ساتھ یہ درآمد گی میں جو ادائیگی کا معاہد ہے امریکی ڈالر کے بجائے چینی یوون میں کیا جائے تو ڈالر فورا نیچے آجائے گا۔
مزید براں مبشر لقمان نے ایک اور بھی زبردست تجویز دی کہ حکومت کو چاہئے کہ سبسڈی بالکل نہ دے لیکن پاکستان میں جن کے بھی تین مرلہ سے کم گھر ہیں انہیں بجلی بالکل فری کردے جبکہ جن کے پاس ایک کنال سے زیادہ رقبہ ہے گھر کا اسے ڈبل کردیں پھر جاکر کہا جاسکتا ہے کہ یہ عوام دوست بجٹ ہے۔