عمران خان قوم سے معافی مانگیں، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نالائق،نااہل حکومت ڈینگی اورلوگوں کی صحت پربھی سیاست کررہی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈینگی سے اموات میں اضافے پر اظہار افسوس ومذمت کرتے ہوئے کہا کہ نالائق،نااہل حکومت ڈینگی اورلوگوں کی صحت پربھی سیاست کررہی ہے،عوام ڈینگی سے مررہے ہیں،نالائق حکمران اپوزیشن سے جگتیں کررہے ہیں،بےگناہ عوام ڈینگی سے وفات پارہے ہیں اوریاسمین راشد جگتیں سنا رہی ہیں،وزیرصحت لطیفے سنانے کے بجائے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں،یہ عوام کی جان کا مسئلہ ہے ،عمران صاحب کی حکومت نے کینسر کے مریضوں کی دوائیاں بندکردیں،

نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت ملتوی

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

گھر کا کھانا بند ہونے پر مریم نواز نے کیا کہا؟

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں 24گھنٹےمیں ڈینگی کےمریضوں کی تعداد323ہوگئی،یہ تعداد حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت کامنہ بولتا ثبوت ہے،عمران صاحب ڈینگی پرقابو پانےمیں ناکامی پرقوم سے معافی مانگتے،عمران صاحب نے کل پھراپوزیشن کے خلاف تاریخی جھوٹ کا بیانیہ چلایا.

خیبرپختونخواہ میں پولیو کے مزید کیسز، رواں برس کتنے مریض سامنے آئے

پولیو اور ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ آ گیا

گرفتاریوں کے بعد کرپشن ڈھونڈی جارہی ہے، مریم اورنگزیب

 

 

Comments are closed.