راہِ حق کےشہیدو،وفا کی تصویرو!:عمران خان شہیدلیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی کےگھرپہنچ گئے

0
48

لاہور:راہِ حق کےشہیدو،وفا کی تصویرو!تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں:عمران خان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز کے گھرپہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے گھر پہنچ گئے۔

 

https://www.youtube.com/watch?v=nfZLUCtRq2o

عمران خان نے شہید کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ عمران خان نے ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

 

 

 

واضح رہے کہ بلوچستان میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیلی کاپٹر پیر یکم اگست کو خراب موسم کے باعث ضلع لسبیلہ میں حادثے کا شکار ہوا تھا۔ حادثے میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت چھ افراد شہید ہو گئے تھے۔

شہداء میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل امجد حنیف ستی اور انجینئرنگ کور کے بریگیڈیئر محمد خالد ، پائلٹ میجر سعید احمد، پائلٹ میجر محمد طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ایک طرف قوم اپنے محسنوں کو خراج تحسین پیش کررہی ہے تو دوسری طرف شرپسند عناصرپاک فوج کے شہدا کے بارے میں پراپیگنڈہ کررہے ہیں ، اس پراپییگنڈہ پر سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے پاک فوج کی طرف سے اپنے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک وملت کواپنےشہدا پرفخرہے،شرپسند عناصرگمراہی پھیلانےسےبازرہیں:ترجمان پاک فوج نے سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کرنے والوں کو وارننگ دے دی ،

اطلاعات کےمطابق پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی طرف سے سوشل میڈیا پیجز پر پاک فوج کےشہدا کے بارے میں گمراہ کن پراپیگنڈہ کرنے والوں کو احساس ذمہ داری یاد دلاتے ہوئے کہا ہےکہ ہمیشہ سےملک وقوم کو اپنے شہدا پرفخررہا ہے اور یہ شہدا قوم کے احیا کی ضمانت ہوتے ہیں ، پاک فوج کے شہدا کی ایک طویل فہرست ہے ، پاک فوج کے جوانوں اور شاہینوں نے اپنی جانیں نچھاور کرتے ہوئےاس ملک کی سرحد کی حفاظت کی ،

پاک فوج کے ان شہدا نے دہشت گردوں اور ملک وقوم کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا،

پاک فوج کے ترجمان ادارے کی طرف سے توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چند دن قبل یعنی یکم اگست کو پاک فوج کے اعلیٰ افسران سیلاب متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے بلوچستان کے دوردراز علاقوں تک پہنچتےرہے ، اس اثنا میں بدقسمتی سے ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے افسران شہید ہوگئے،اس قومی سانحے پر پوری قوم گہرے غم میں مبتلاہے مگرسوشل میڈیا پرپاک فوج کے ان شہدا کے بارے میں پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے ،

یہ پر اپیگنڈہ مہم شہدا کے خاندانوں اور مسلح افواج کے رینک اینڈ فائل میں گہرے غم اور پریشانی کا باعث بنی ہے۔ جبکہ پوری قوم اس مشکل وقت میں ادارے کے ساتھ کھڑی ہے، بعض بے حس حلقوں نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز اور تضحیک آمیز تبصروں کا سہارا لیا جو ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہے۔

Leave a reply