پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے آج پھر پولی گرافگ، فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ شامل تفتیش ہونے سے دوسرے دن بھی انکار کر دیا جبکہ سابق وزیراعظم نے ٹیسٹس نہ کرانے کا تفتیشی ٹیم کو اپنا مؤقف تحریری شکل میں بھجوادیاعمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ ان ٹیسٹوں کے ذریعے پراسیکوشن مجھے پھنسانا چاہتی ہے، میرے 8 مقدمات میں ضمانتیں عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہیں۔

دوسری جانب ڈی ایس پی جاوید آصف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کیے جانے تھے، ملزم ٹیسٹ نہیں کروائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہو سکتی ہے، ان ٹیسٹوں کے مکمل ہونے سے ہی پتہ چل سکتا ہے کہ یہ تمام شواہد درست ہیں یا نہیں، ٹسٹ نہ ہوئے تو تفتیش کا عمل کیسے اگے بڑھے گا۔

ڈی ایس پی جاوید آصف کی سر براہی میں 13 رکنی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 3 ٹیسٹ کرنے تھے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی سے تفتیش اور ٹیسٹ کے لیے لاہور پولیس کی 13 رکنی ٹیم 2 دن سے راولپنڈی میں موجود ہے، تفتیشی ٹیم نے 9 مئی کے لاہور کے 11 مقدمات کے حوالے سے تفتیش کرنی تھی تفتیشی افسران میں انسپکٹرز محمد عالم ، ممتاز حسین ، تصدق حسین ، رانا محمد ارحم ، زاہد سلیم ، محمدفیاض ،محمد نوید ، رانا محمد اکمل، محمد سلیم سندھو شامل ہیں، ان کے ساتھ فارنزک ٹیم کے تکنیکی ماہرین میں عابد ایوب ، وقاص خالد قریشی ، عثمان احمد خالد شامل ہیں جبکہ تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔

یاد رہے کہ 15 مئی کو لاہور کی انسداد دہشت گرد عدالت نے عمران خان کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک کروانے کا حکم دیا تھا۔
واضح

Shares: