عمران خان صاحب کی وفاقی حکومت پی پی پی کی مرہون منت ہے، مصطفی کمال

0
52

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا کہ عمران خان صاحب کی وفاقی حکومت پی پی پی کی مرہون منت ہے، عمران خان کی وفاقی حکومت کو چلانے کا تاوان اور بھتہ سندھ کے عوام ادا کر رہے ہیں، تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کی تعصب زدہ حکومت کو سندھ میں ظلم اور تعصب کا بازار گرم رکھنے کی کھلی چھوٹ دے دی ہے، پہلے کبھی پیپلزپارٹی کے خلاف عمران خان کا کوئی بیان آجایا کرتا تھا اب تو وفاق سے کوئی بیان بھی نہیں آتا، سندھ کے جس شہر کی بھی بات کر لیں سندھ حکومت نے ایک جیسے حالات پیدا کئے ہوئے ہیں یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا ہے کہ سندھ کے کس کس شہر کا نوحہ پڑھیں؛ کراچی، حیدرآباد، سکھر میرپورخاص، لاڑکانہ سمیت
سندھ کے تمام شہروں کی تباہی کی ایک ہی داستان ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاس میں اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں عوامی رابطہ مہم مزید تیز کی جا رہی ہے، لوگوں میں انکے حقوق کے لیے شعور اجاگر کرتے رہیں گے۔

Leave a reply