وزیراعظم سے چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات

0
28

وزیرِ اعظم عمران خان سے جاوید آفریدی کی سربراہی میں شندونگ شہر سے تعلق رکھنے والی معروف چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے وفد نے گورنر ہاوس لاہور میں ملاقات کی۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے معیشت کے مختلف شعبوں خصوصاً گولڈن ٹرائینگل (گجرات، گوجرانوالا اور سیالکوٹ) میں واقع صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا.

کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور

انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آغاز، سکھ برادری پاکستان کا امن پسند چہرہ دنیا کو دکھائے،فردوس عاشق

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت صنعتی ترقی کے فروغ کے لئے زونز کے قیام، لاہور اور ملحقہ علاقوں میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی، سیوریج کے مسائل، خلاف ضابطہ تعمیرات اور متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں لاہور کے موجودہ ماسٹر پلان میں صنعتوں کے خلاف ضابطہ پھیلاو کے حوالے سے کچھ سقم تھے جن کو نئے ماسٹر پلان میں مناسب ادراک اور مربوط ضابطہ کار کے تحت نئے سرے سے جائزہ لے کر ضابطہ کار کے تحت لایا جائے گا۔

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق نئے صنعتی زونز اور گرین ایریا ز کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے ایک جامع اور قابل عمل ایکشن پلان تشکیل دیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اور موجودہ ماسٹر پلان میں ترامیم پر ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کام ہو رہا ہے۔

پاکستان کبھی بھی کسی بھی طرف سے پہل نہیں کرے گا،وزیراعظم، سکھوں کو سنائی خوشخبری

کمشنر لاہور نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم، درختوں میں اضافے کے حوالے سے، اوقاف کی زمینوں کی نشاندہی کے حوالے سے پیشرفت، اور سول سوسائٹی میں آگاہی مہم کے حوالے سے اقدامات اور مستقبل کے لائح عمل پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی

Leave a reply