چیئرمین نیب کی تقرری کا معاملہ: عمران خان اور شہباز شریف کے درمیان مشاورت کا امکان

0
30
چیئرمین-نیب-کی-تقرری-کا-معاملہ-عمران-خان-اور-شہباز-شریف-کے-درمیان-مشاورت-کا-امکان #Baaghi

چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان مشاورت کا امکان ہے-

باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کی تجاویز کے بعد چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے میں اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی نیم رضامندی ظاہر کردی-

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی وزرا، معاونین اور مشیران کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف ملکی امور اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سےقبل باغی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ وزیراعظم نے نئے چیئرمین نیب کی نامزدگی شروع کرنے کا ٹاسک وزیر قانون کو سونپ دیا ہے اور چیئرمین نیب کی مدت ملازمت پوری ہونے پر نئے چیئرمین کی نامزدگی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے-

اگلانیب چیئرمین کون ہوگا؟وزیراعظم نے نئے چیئرمین نیب کی نامزدگی کا عمل شروع کرنے…

وزیراعظم کی زیر صدارت چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا تھا جس میں وزیر قانون فروغ نسیم، شاہ محمود قریشی، پرویزخٹک، شفقت محمود، فواد چوہدری، بیرسٹرعلی ظفر اور اٹارنی جنرل نے بھی شرکت کی تھی دوران اجلاس فروغ نسیم نے آئینی اور قانونی آپشنزپر وزیراعظم اور وزرا کو بریفنگ دی جب کہ وزیراعظم نے مشاورتی اجلاس کے دوران تمام وفاقی وزرا کی رائے لی۔

وزیراعظم نے پیش کی گئی تجاویزکی روشنی میں وزیر قانون کو تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے وزیر اعظم نے چیئرمین نیب کی تقرری پر منگل یا بدھ کودو بارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک طرف مالی مشکلات تودوسری طرف ڈاکٹرز کے الاؤنس میں‌ 19 ہزار روپے سے زائد اضافہ

Leave a reply