عمران خان نے ایک گُر کی بات سکھادی،اب شکوہ نہیں کریں‌گے:پرویزالہٰی

0
58

لاہور:عمران خان نے ایک گُر کی بات سکھادی،اب شکوہ نہیں کریں‌گے:پرویزالہٰی نے بھی راز کی بات بتادی ،اطلاعات کےمطابق پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ اورموجودہ اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ایک بہت بڑی بات سے پردہ ہٹاتے ہوئے اہم بات کہہ دی

چوہدری پرویز الٰہی کہتے ہیں کہ !عمران خان تک باتیں نہیں پہنچتی رہیں ، عمران خان نے کہا آپ مجھ سے براہ راست بات کیا کریں، عمران خان نے مجھے بھی براہ راست بات کرنے کی ہدایت کی

چوہدری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ !فضل الرحمان کے دھرنے پر نیک نیتی سے حکومت کا ساتھ دیا، ہم جو کام کرتے رہے وہ عمران خان تک نہیں پہنچتا رہا، حکومت کی تمام مشکلات دورکرنے کی کوشش کی، عمران خان کے ساتھ کھل کرباتیں ہوئیں

آگے چل کرپرویز الٰہی کہتے ہیں کہ !ہم نے نیک نیتی سے تحریک انصاف کا ساتھ دیا،ہم نے حکومت کو پوری سپورٹ دی ، وزیراعظم سے کہا کہ ہمیں وزارتوں کا کوئی لالچ نہیں، مونس الہٰی کیلئے ہم کوئی وزارت نہیں مانگ رہے، طے ہوا تھا کہ 2 وفاقی اور2 صوبائی وزارتیں دیں گے،

Leave a reply