عمران خان کواستعفے کا پیغام پہنچا دیا گیا

کراچی:عمران خان کواستعفے کا پیغام پہنچا دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کوایک اہم رکن اسمبلی کے استعفے کی خبرپہنچا دی گئی ہے ، یہ استعفیٰ سندھ سے رکن اسمبلی نے بھیجا ہے

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کریم بخش گبول اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں‌اورکریم بخش گبول نے اپنا استعفی اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو بھجوا دیا

 

اس استعفے میں وہ لکھتے ہیں کہ ایم این اے 242 سیف الرحمن میرے حلقہ پی ایس 100 کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں

سیف الرحمن نے وفاقی حکومت کی طرف سے ملنے والے ترقیاتی بجٹ سے پی ایس 100میں کوئی کام نہیں کروایا،سیف الرحمن کے حوالے سے گورنر سندھ اور دیگر پارٹی عہدیداروں کو شکایت کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی

Comments are closed.