عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا، اس لئےمارنےکا فیصلہ کیا،حملہ آور

0
54

لاہور:سابق وزیراعظم پر فائرنگ کرنیوالے مبینہ حملہ آور کا کہنا ہے کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا، اس لئے عمران خان کو مارنے کی کوشش کی۔

وزیرآباد میں عمران خان پر فائرنگ کرنیوالے ملزم کا اعترافی بیان میں کہنا ہے کہ میرا مقصد صرف عمران خان کو مارنا تھا، میں نے پوری کوشش کی تھی، وہ لوگوں کو گمراہ کررہا تھا۔

اس کا کہنا ہے کہ لاہور سے لانگ مارچ شروع ہوا تو اسی وقت فیصلہ کرلیا تھا کہ عمران خان کو مارنا ہے، اسے چھوڑنا نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں حملہ آور نے کہا کہ میرے پیچھے کوئی نہیں، میں اکیلا تھا، گھر سے اکیلا موٹر سائیکل پر آیا تھا، جو ماموں کی دکان پر کھڑی کی۔

 

 

وزیرآباد واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور عمران خان، سینیٹر فیصل جاوید سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ آج عصر کے بعد گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کے 4 رہنما زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے کو عمران خان پر قاتلانہ حملہ قرار دیا گیا ہے جس میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جب کہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔  

ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے باعث عمران خان کی ٹانگ پر گولی لگی ہے جس کے باعث وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے عمران خان کو کنٹینر کے اندر فورا نیچے محفوظ جگہ پر منتقل کیا۔ عمران خان کو کنٹینر سے نکال کر فورا بلٹ پروف گاڑی میں طبی امداد کے لیے شوکت خانم اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

Leave a reply