عمران خان اپنے وزیروں کو فارغ کرے، بلاول نے مطالبہ کیوں‌ کیا؟

0
53

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ وہ وزراء جن کے کالعدم جماعتوں کے ساتھ تعلق ہے ان کو فوری فارغ کیا جائے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول نے اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایساتو نہیں کہ آئی ایم ایف سٹیٹ بینک اور ایف بی آر کا فیصلہ کرے، پٹرول کی قیمت میں نو روپے اضافہ کر دیا گیا، یہ تاریخی نااہلی کی وجہ سے ہوا ہے، حکومت میں صلاحیت نہیں،
چیئرمین ایف بی آر کو بھی ہٹا دیا جاتا ہے،پاکستان کے عوام پریشان ہیں، اچانک عوام پر پٹرول بم گرایا جاتا ہے، ان کی نااہلی کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے .بلاول نے مزید کہا کہ ایک سال میں چار بجٹ لائے جاتے ہیں، وزیر اعظم کو کہتا ہون‌کہ آئی ایم ایف ٹیم کی پارلیمنٹ سے اپروول نہیں لیں گے تو ہم اسے تسلیم نہیں کریں گے.

Leave a reply