آج جپھی رنگ لے آئی،عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو

0
38

آج جپھی رنگ لے آئی،عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ مار کر کیا کرو گے کسی کو مارنا ہو تو احسان سے مارڈالو، سکھ قوم ایک فیصد ہے، طاقتور لوگوں کی قوم ہے، خان صاحب میری بات یاد رکھیں ڈنکے کی چوٹ پر کر رہا ہوں سکھ قوم نے جہاں آپ کو لے کر جانا ہے آپ سوچ بھی نہیں سکتے، میری زبان سے چودہ کروڑ سکھوں‌کی آواز نکلتی ہے،میں شکرانہ لے کر آیا ہوں، تیری خاطرعمران نذرانہ لے کر آیا ہوں

سدھو نے مزید کہا کہ عمران خان نے یاری نبھائی ،تین کلومیٹر دور میرا تایا مٹی کو چوم کر روتا تھا ،چار پشتیں سکھوں کی ترستی رہیں ،چودہ کروڑ سکھوں پر عمران خان نے احسان کیا، عمران خان آپ وہ سکندر ہیں جنہوں نے دل جیت لئے، لوگ گانے گاتے ہیں، آج تالیاں بجائیں.

سدھو نے کہا کہ خان صاحب میں نے جپھی کا آج جواب دینا ہے جو نفرت کے پجاری ہیں وہ کون ہیں، میری فطرت ،سیاست، عادت محبت ہے ،میری قدرت،راستہ،سفر محبت ہے، میری جپھی بھی محبت ہے، جپھی جپھی کر کے سارے مسئلے سلجھائیے، سرحدوں‌پر کیوں‌ نوجوان مروائیں،

سدھو کا مزید کہنا تھا کہ بابا گرونانک کا کوئی تول اور مول نہیں، عمران خان نوجوانوں کے دلوں میں بستے ہیں، یہ بات امن و امان کی ہے،انسانی دل اور مستقبل کی بات ہے، اکیلے ہندوستان اور پاکستان کی نہیں بلکہ سارے جہان کی ہے،دس ماہ میں کیا ہوتا ہے،کچھ نہیں ہوتا لیکن دس ماہ میں ایسا کر دیا کہ دنیا بھلا نہیں پائے گی، سکھ کہتے ہیں کہ ہور ہو ریہ دل مانگے اور، ہماری قسمت جاگ اٹھی ہے،

سدھو نے مزید کہا کہ سکھوں کی 4پشتیں اپنے باپ سے ملنے کےلیے ترستی رہیں،سکھ دنیا میں عمران خان کے ترجمان بن کر جائیں گے،72 سالوں میں کسی نے ہماری آواز نہیں سنی ہر بندہ نفع نقصان دیکھتا رہا،یہ پہلا وزیراعظم ہے جس نے نفع نقصان نہیں دیکھا اور بابے کا در کھولا،عمران خان کے احسان کو رہتی دنیا تک کوئی دبا نہیں سکتا، مٹا نہیں سکتا.آج جپھی رنگ لے آئی، چودہ کروڑ سکھوں کے دلوں میں ٹھنڈ پڑی ہے.

سدھو نے مزید کہا کہ میں ایک بار پھر عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں‌ کہتا ہوں کہ بارڈر کھولو، سیاسیوں کے دل چھوٹے ہوتے ہیں آپ کا دل شیر جیسا ہوا، سمندر کبھی کسی دریا میں نہیں گرتا، نوجوت سنگھ سدھو بابا گرونانک کا نوکر ہے، میں ایک پیغام لایا تھا جس کو پورا کیا گیا،وزیراعظم نے جتنی خوشی دی وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا ،مودی کو بھی کہتا ہوں کہ جپھی ڈالنے کو تیار ہون، میری خواہش ہے کہ تجارت ہونی چاہئے.

Leave a reply