عمران خان نے استعفیٰ لکھ دیا؟ پاکستان سے جارہے ہیں؟سائیں قائم علی شاہ کی بیٹی کا دعویٰ

0
47

کراچی :عمران خان نے استعفیٰ لکھ دیا؟ پاکستان سے جارہے ہیں؟سائیں قائم علی شاہ کی بیٹی نے بتادیا،اطلاعات کے مطابق سندھ کے سابق وزیراعلیٰ سائیں قائم علی شاہ کی بیٹی نفیسہ شاہ نے بڑا دعویٰ کردیا ،نفیسہ شاہ کہتی ہیں کہ عمران خان کا استعفیٰ تیار ہے، مشرف کی طرح ملک چھوڑ کر بھاگنے والے ہیں

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ تیار ہے اور وہ سابق صدر پرویز مشرف کی طرح ملک چھوڑ کر بھاگنے والے ہیں۔

پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کابینہ سیاسی خانہ بدوشوں اور اے ٹی ایمز پر مشتمل ہے، روتے ہوئے منے کو بہلانے کیلئے وزراء پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں۔

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے تمام ارکانِ اسمبلی کے استعفے آصف زرداری کے پاس ہیں، آصف زرداری نے پرویز مشرف سے استعفیٰ لیا، سلیکٹڈ تو کٹھ پتلی ہے۔

Leave a reply