عمران خان کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پرعدالت جانے اوراحتجاج ختم کرنے کا اعلان

0
26

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مافیا پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے مگر جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کروں گا۔الیکشن کمیشن کی جانب نااہلی کے فیصلے کے بعد ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سازش اور مافیا کا حصہ بن کر جانبدار فیصلہ کیا۔ فیصلے کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جو پاکستانی آج نکلے اور احتجاج ریکارڈ کرایا ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں مگر لوگ مشکل میں ہیں، مظاہروں میں شریک افراد احتجاج ختم کردیں۔ آپ سب تیاری کریں، جلد لانگ مارچ کی کال دوں گا اور بڑا لانگ مارچ کریں گے۔

 

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر نے ہمیشہ ہمارے خلاف فیصلے دیئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر ڈھائی سال سے ہمارے خلاف کام کررہا ہے۔ کل رات تمام اراکین کو بتایاتھا کہ صبح مجھے نااہل کردیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں سکڑ کر فیملی پارٹیز ہوگئی ہیں، تحریک انصاف واحد وفاقی جماعت ہے، افیا پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اور نوازشریف کو ایک طرف دکھایا جارہا ہے، نوازشریف چور ہے ، اس کے بچوں کے پاس بڑے بڑے محلات ہیں، میں کرکٹ کھیلتا تھا ، 34 سال پہلے میں نے فلیٹ لیاتھا، میں نے حلال کے پیسے سے فلیٹ خریدا تھا، اس کو بیچ کر پیسہ پاکستان لایا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ملک کا وزیراعظم اور وزراء کو تحفے ملتے ہیں تو یہ سارے تحفے توشہ خانہ جاتے ہیں اور قانون کے تحت آدھی قیمت پر خرید سکتے ہیں، عدالت میں اس کیس کی ایک چیز بھی غیرقانونی نہیں نکلے گی۔

Leave a reply