‏عمران خان کی حکومت نے پاکستان کے خاتمے کو اپنا ایجنڈا بنایا،مولانا فضل الرحمان

0
70

راولپنڈی :‏عمران خان کی حکومت نے پاکستان کے خاتمے کو اپنا ایجنڈا بنایا،اطلاعات کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بیرونی ایجنڈے کے تحت سی پیک منصوبے کو پس پشت ڈالا گیا۔ ہم ملک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ آئی ایم ایف اور فیٹف کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

راولپنڈی میں حکیم ملت سیمنار کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سی پیک کوناکام بناناپاکستان کومعاشی لحاظ سےکمزوربنانا تھا۔ بیرونی ایجنڈے کے تحت سی پیک منصوبے کو پس پشت ڈالا گیا۔ ہم ملک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ گزشتہ حکومت ناجائزاوردھاندلی سےآئی تھی۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آئی ایم ایف اور فیٹف کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ گوادر منصوبے کوتباہ و برباد کر دیا گیا۔ امریکہ نے بھی دھمکی آمیزخط کے بیانیے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ امریکہ اور مغربی ممالک اسلام کا خاتمہ کرنا چاہتےہیں، مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ امریکہ اور مغربی ممالک بھی جانتے ہیں اور ہم بھی انہیں جانتے ہیں۔ ہمارے سیاست دان مفاد پرست ہوتے ہیں

Leave a reply