
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عدالت پیشی کے لئے اسلام آباد گئے ہیں تا ہم ابھی تک پیشی نہیں ہو سکی، زمان پارک میں وارنٹ کے لئے پولیس آئی تو پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا، موجود صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو کوئی شک ہو تو دیکھ لے کہ عمران نیازی کی گزشتہ چند دنوں کی حرکات نے اس کے فاشسٹ اور عسکریت پسندانہ رجحانات کو عیاں کر دیا ہے۔ لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے سے لے کر پولیس پر پٹرول بم پھینکنے سے ،عدلیہ کو دھمکانے کے لیے جتھوں کی قیادت تک، اس نے آر ایس ایس کی کتاب سے ایک پرچہ نکال لیا ہے
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی سید جاوید حسین شاہ نے ملاقات کی ۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر سید جاوید حسین شاہ نے اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا،
عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے
زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو
زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ