اینکر عمران خان کی خاتون مہمان پر اس قسم کی ارناب گوسوامی والی چڑھائی باقی اینکرز اور شوز پر سوالیہ نشان بن جاتی ہے، امبر شمسی

0
45

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون اینکر امبر شمسی نے کہا ہے کہ اینکر عمران خان کی خاتون مہمان پر اس قسم کی ارناب گوسوامی والی چڑھائی باقی اینکرز اور شوز پر سوالیہ نشان بن جاتی ہے،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے امبر شمسی کا کہنا تھا کہ اپنے مہمانوں پر، وہ بھی خاتون مہمان پر، اس قسم کی ارناب گوسوامی والی چڑھای تمام اینکرز اور شوز پر سوالیہ نشان بن جاتے ہیں۔

امبر شمسی کا مزید کہنا تھا دوسری طرف اگر خاتون اینکر تمیز کے دائرے میں رہتے ہوئے کراس سوال کرے تو بعد میں ایک شکایتی فون کال آ جاتا ہے۔ مردوں کی دنیا ہے بھائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب نجی ٹی وی پر اینکر عمران خان کے پروگرام میں پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان بطور مہمان تھیں،جس میں پلوشہ خان نے کہا کہ فیصلہ آپ نے تو نہیں کرنا ،آپ تو بیٹھ کر وکالت کر رہے ہیں

اس پر اینکر عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کی وکالت میں کروں گا،سندھ کے عوام کی وکالت سے نہ بلاول، نہ زندہ بھٹو روک سکتا ہے، آپ مجھے نہیں روک سکتے، سندھ کی عوام پر ظلم کرین گے، گولیاں ماریں گے،‌صحافی کو قتل کر دیں گے، پھر ثبوت بھی سامنے نہیں آںے دیں گے تو میں تو آواز اٹھاؤں گا

اینکر عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ کے ہسپتالوں کی حالت دیکھ لیں،ان پر بات کروں گا، تھر میں بچے مر رہے ہیں، کرونا کو کنٹرول نہیں کر رہے تو میں اس پر بات کروں گا

پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ دوسرے مہمان بات کریں، میرے سر میں درد ہے مجھے اجازت دیں جس پر عمران خان نے کہا کہ یہ آپ کا حق ہے،آپ چڑھائی کرین گی میرے اوپر اور میں چڑھائی کرنے دوں گا ایسا نہیں ہو سکتا، سیاسی بات آپس میں کریں مجھے جواب دیں،

پلوشہ خان نے بات کی تو عمران خان نےکہا کہ آپ اپنا پوائنٹ آف ویو دیں، پلوشہ یہ بدمعاشی نہیں چلے گی، آپ نے موقف دینا ہے تو دیں ورنہ ماےئیک اتار کر جائیں، بدتمیزی نہیں کرنے دون‌گا، جو صحافی آپ کی بد تمیزی سنتے ہیں ان سے جا کر بد تمیزی کریں

اینکر عمران خان کا کہنا تھا کہ کل میں نے توشہ خان کیس پر بات کی تھی، آپ لوگوں نے میسجز کئے اور کہا کہ کرپشن پر بات نہ کریں ، الٹا بھی لٹک جائیں گے آپ لوگ پھر بھی میں بات کرنے سے باز نہیں آؤں گا

نجی ٹی وی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، ٹی وی کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے یہ ویڈیو ایک بار پوسٹ کی گئی بعد ازاں اسکو ڈیلیٹ کر دیا گیا تا ہم یہ ویڈیو وائرل ہو چکی ہے

‏اینکر عمران خان نے پلوشہ سے بدتمیزی کی ، انکا رویہ نہایت نامناسب تھا، نوے فیصداینکروں کوصحافتی تربیت کی ضرورت ہے، مونا خان

Leave a reply