عمران خان بارے پرویز خٹک نے اپنی بات کی وضاحت پیش کر دی
عمران خان بارے پرویز خٹک نے اپنی بات کی وضاحت پیش کر دی
باغی ٹی وی : وزیر دفاع پرویز خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں پرویز خٹک نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے نوشہرہ میں مقامی لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ مخلص ہوں، ہم اپنے حلقے میں اپنی کاوشوں اور عمران خان کی سپورٹ سے کامیاب ہوئے جب کہ ضمنی انتخاب میں ہمارے امیدوار کے خلاف متحد تمام اپوزیشن پارٹیوں کو شکست دیں گے۔
Clearly mentioned in my speech for the locals of my village in Nowshera that I’m sincere & indebted to Imran Khan.We are successful in our const. due to our efforts & support of IK. We will defeat all opp. parties ganged up against the candidate we are supporting for the by-elec.
— Pervez Khattak (@PervezKhattakPK) January 31, 2021
واضحرہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے گاؤں مانکی شریف میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ میں چاہوں تو ایک دن میں حکومت گرانا چاہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گراسکتا ہوں لیکن مجھ پر عمران خان کے احسانات ہیں۔
آج سارے پاکستان سے میں مقابلہ کرتا ہوں، اپوزیشن والے میری عزت کرتے ہیں ۔اسمبلی کے تمام ممبران میں سنھبالتا ہوں، آج نوشہرہ کے صوبائی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں میرے امیدوار کے مقابلے میں تمام اپوزیشن جماعتیں اور میرے رشتے دار اکھٹے ہوگئے ہیں ! لیکن ان سب کو ایک ساتھ گراؤں گا ۔