عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر نوٹسز جاری

0
32

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو چیرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا گیا. جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق نااہل شخص پارٹی کا عہدہ نہیں رکھا سکتا ، درخواست گزار نے اہم قانونی نکات اٹھائے ہیں، فریقین آئندہ سماعت پر جوابات جمع کروائیں۔

عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے نوٹسز جاری کردیے۔ واضح رہے کہ مقامی وکیل محمد آفاق نے عمران خان کو پارٹی کی چیرمین شپ سے ہٹانے کی استدعا کررکھی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے معاملے میں عمران خان نے درخواست دائر کی تھی اور نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا تھا، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کردیا ہے، اور قانون کے مطابق نااہل شخص پارٹی چیرمین کا عہدہ نہیں رکھ سکتا، اس لیے عدالت عمران خان کو چیرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹایا جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ ٹوئٹر ملازمین کونکالنے سے امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر بھی منفی اثرات پڑنے کا واضح خدشہ چین اور سعودیہ نے حکومت کو 13ارب ڈالر کے مالی پیکیج کی یقین دہانی کرادی
ایف آئی آرکے اندراج کیلئے تھانے میں موجود ہیں ، پولیس درخواست وصول ہی نہیں کر رہی،زبیر خان نیازی
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعے کے روز گزشتہ ماہ توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نااہل کیا تھا جس جسکے بعد ایک بحث نے جنم لیا کہ آخر عمران خان کی یہ نااہلی کتنے عرصے کے لیے ہے اور کیا اب وہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے سکیں گے یا نہیں؟ جبکہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ عمران خان کی نااہلی پانچ برس کے لیے ہے یعنی اب عمران خان آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔

Leave a reply