مسلم لیگ (ن )کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی کرسی پر بیٹھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے موقع پر ان کی کرسی پر بیٹھنے کی تصویر شیئر کی اور لکھا ’
اقتدار کی کرسی کا بھوکا :
آپ جتنے مرضی بڑے ھوں لبھی دوسروں کی کرسی پر نہیں بیٹھتے
آداب سے عاری بدتمیز توشہ ڪان فتنہ وزیر اعلٰی پنجاب کی کرسی پر براجمان pic.twitter.com/WkzUKQYZUs
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) July 31, 2022
خواجہ سعد رفیق نے لکھا ’آپ جتنے مرضی بڑے ہوں کبھی دوسروں کی کرسی پر نہیں بیٹھتے، آداب سے عاری بدتمیز توشہ خان فتنہ وزیر اعلیٰٰ پنجاب کی کرسی پر براجمان‘۔
منی لانڈرنگ ، جوا، پلے بواۓ ، عیاشی، سازشی ، نفرت انگیز ، بہتان تراشُی ، کرپشن ، جیب تراشی، نقب زنی، نا انصافی ، جھوٹ ،بلیک میلنگ ،سوانگ رچانا ،مطلق العنانیت اور جبر کی
خصو صیات ایک ھی شخصیت میں اکٹھی ھو جائیں تو
خر دماغوں کا کپتان تشکیل پاتا ھے— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) August 1, 2022
خواجہ سعد نے ایک اور ٹوئیٹ میں لکھا: منی لانڈرنگ ، جوا، سازشی ، نفرت انگیز ، بہتان تراشُی ، کرپشن ، نا انصافی ، جھوٹ ،بلیک میلنگ ،سوانگ رچانا ،مطلق العنانیت اور جبر کی
خصو صیات ایک ھی شخصیت میں اکٹھی ہو جائیں تو خراب دماغوں کا کپتان تشکیل پاتا ہے.
ایک اور ٹوئیٹ میںوزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا: اس شخص کو کرسی کی کتنی حوس ہے، کوئی صاحب عزت انسان کسی اور عہدے دار کی کرسی پہ نہیں بیٹھے گا.
اس شخص کو کرسی کی کتنی ھوس ھے.. کوئ صاحب عزت self respecting dignified انسان کسی اور عہدے دار کی کرسی پہ نہیں بیٹھے گا. عمران خان کی یہ حرکت اسکی سوچ اور ذات کی پستی کی آئینہ دار ھے. https://t.co/vZElAqDfHA
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) July 31, 2022
ان کا کہنا تھا: عمران خان کی یہ حرکت اسکی سوچ اور ذات کی پستی کی آئینہ دار ھے.